گھر کو بہتر اور مزید خوش حاَل بنانے کے چھ آساَن طریقے

Resham Ejaz Resham Ejaz
AA EVİ, Voltaj Tasarım Voltaj Tasarım 客廳
Loading admin actions …

جدید شہری طرز زندگی میں آسانی کا فلسفہ ہماری ضرورت ہے۔ ۱۹۹۰ کی دہائ سے مصروف رہنا ایک رجحان بن چکا ہے۔ اسے آگے بڑھنے اور سماجی حلقوں میں شہرت پانے کا راستہ سمجھا جاتا ہے مگر زیادہ تر اِس کی قیمت نجی زندگی کو چکانی پڑتی ہے جو اِس عمل کے دوران پیچیدہ ہوتی جاتی ہے۔

چیزوں کو کم پیچیدہ بنانے کا ایک طریقہ گھر کے اندر کے ماحول کو آساَن بنانا ہے تا کہ نفاست پر سمجھوتہ کئے بغیر گھر کو فعال اور دقت سے پاك رکھا جا سکے۔ ایسا کرنے کا سب سے آسَان طریقہ فالتو سامان سے نجات حاصل کرنا ہے۔ آسانی کی طرف پہلا قدم استعمال میں نہ آنے والی اشیاء کو باہر نکالنا ہے چاہے ان کی حالت کیسی بھی ہو۔ ہم آپ کو چھ آسَان طریقے بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ اپنے گھر کو مزید قابل لطف بنا سکتے ہیں۔

۱. زیادہ جگہ خالی رکھیں

گھروں کو بہت ساری چیزوں سے بھر دینا ہم میں سے بہت سوں کی عادت ہوتی ہے۔ ایک بہتر متبادل بڑی بڑی کھڑکیوں اور شیشے کے دروازوں کا استعمال ہے، جو بہت سی روشنی اندر لاتے ہیں۔ اِس کے علاوہ اونچی چھتیں بھی کشادگی کے احساس کو بڑھا دیتی ہیں۔

۲. غیر ضروری دیواروں سے گریز کریں

دیواریں جگہ کو گھٹا دیتی ہیں اور چھوٹے چھوٹے گھٹن زدہ کمرے بناتی ہیں۔ زیادہ تر شہری گھر پہلے ہی چھوٹے ہوتے ہیں اور جگہ کی تقسیم کے لیے بنائی گئی دیواریں کمروں کا حجم مزید گھٹا دیتی ہیں۔ ایسی کھلی جگہیں جن میں رہنے کا کمرا، کھانے کا کمرا اور باورچی خانہ ایک ساتھ ہو، گھر کے خاکے کو سادہ بناتی ہیں اور ان کی وجہ سے گھر کشادہ نظر آتا ہے۔

۳. سامان رکھنے کے لیے ذہانت سے بنائی گئی جگہیں استعمال کریں

چھوٹی یا تنگ جگہوں کے لیے ایسا فرنیچر جو سامان رکھنے میں بھی مدد دے ایک اچھی تجویز ہے۔ سامان رکھنے کی ایسی جگہ جو دیواروں یا فرنیچر کے رنگ سے میل کھاتی ہو، کمرے کو منظم دکھاتی ہے۔ باورچی کھانے کی الماریوں کی طرح باہر کو کھلنے والی درازیں کسی بھی جگہ پر سامان رکھنے کا آساَن حَل ہیں۔

۴. کچن میں سامان رکھنے کے لیے سادہ اور عملی طریقے چنیں

اگر آپ سماجی رتبے کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ اپنے باورچی خانے کو کبھی بھی گندا نہیں دیکھنا چاہیں گے۔ اگر آپ کا کاؤنٹر ہر وقت چیزوں سے بھرا رہتا ہے تو آپ کا کچن کبھی بھی نفیس نہیں لگ سکتا۔ باورچی خانہ اِس طرح بنائیں کہ اس میں سامان رکھنے اور کام کرنے دونوں کے لیے کھلی جگہ موجود ہو۔ چونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں کھانے بنایا جاتا ہے، اِس لیے اسے گھر کے باقی تمام کمروں سے زیادہ فعال ھونا چاھیے۔ اِس جگہ کو ڈیزائن کرتے وقت خیال رہے کے یہ نہ صرف جمالیاتی اعتبار سے پرکشش ہو بلکہ كھانا پکانے کے لئے آرام دہ ماحول بھی فراہم کرے۔

۵. بہت زیادہ اور بہت بڑے فرنیچر سے گریز کریں

شاید فرنیچر کا وہ ٹُکْڑا جو دکان پر آپ کو پسند آیا ہے آپ کے گھر کے لیے بہت بڑا ہو۔ فرنیچر خریدتے وقت اِس بات کا خاص خیال رکھیں کے اس کا حجم آپ کے گھر کے اس حصے اور اس میں پہلے سے رکھے گئے سامان کے حساب سے بالکل مناسب ہو جس میں وہ رکھا جائے گا۔ کبھی کبھار آنے والے مہمانوں کا سوچ کر بڑا سا صوفہ خرید لینا کوئی عقل مندی کی بات نہیں۔ اِس سے بہتر یہ ہے کہ کچھ فولڈنگ کرسیاں لے لی جائیں جو مہمانوں کی آمد پر نکالی جائیں۔ باقی سارا وقت آپ ایک زیادہ کشادہ کمرے کا مزہ لے سکتے ہیں۔

۶. فرش صاف رکھیں

ایسا فرش جو صاف ہو اور بہت بھرا ہوا نہ ہو کمرے کو کشادگی اور سادگی کا احساس دیتا ہے۔ اگر آپ نے کمرے میں ایک کتابیں رکھنے والا شیلف رکھنا ہی ہے تو آپ کو روایتی زمین پر رکھنے والا شیلف لینے کی ضرورت نہیں۔ دیوار پر آویزاں شیلف ایک بہترین متبادل ہے جو فرش کو صاف اور کمرے کو ہوادار بناتا ہے۔

گھر میں جگہ بچانے کی مزید ترکیبیں جاننے کے لیۓ یہ آئیڈیا بک دیکھیں: چھوٹے گھروں میں جگہ کی کمی کے مسائل کے سستے حَل۔

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點