مختصر جگہ میں جدید طرز رھائش اب خواب نہیں

Shenilashahzad Shenilashahzad
Warren Mews House - Fitzrovia, TG Studio TG Studio 更衣室
Loading admin actions …

کیا آپ چاھتے ھیں آپ اپنے گھر میں شاھانہ طرز زندگی اختیار کریں؟کیا آپ بھی مختصرجگہ میں جدید طرز رھائش کے خواھاں ھیں؟

ھر انسان کی خواھش ھوتی ھے کہ جس کھر میں وہ رھتا ھے وہ دیدہ زیب ھو،جازب نظر ھو اور فرنیچر کچھ ایسا منظم ھو کہ گھر کشادہ بھی لگےاور ضرورت کا سامان بھی سھولت سے آجائے۔اسی کے ساتھ ساتھ شاھانہ طرز زندگی گزارنا بھی ھر انسان کا خواب ھوتا ھے مگر چھوٹے گھروں میں یہ خواب ناممکن سا محسوس ھوتا ھے۔لیکن اگر دنیا کے ھر فن کی طرح انٹیرئیر ڈیزائنگ یعنی اندرونی آرائش میں بھی ماھرین کی مدد لی جائے تو یہ خواب پورا کیا جا سکتا ھے۔

کم جگہ میں شاھانہ طرز زندگی

کیا آپ چاھتے ھیں کہ گھر میں جگہ کم ھونے ھے باوجود آپ شاھانہ طرز زندگی سے لطف اندوذ ھوں؟

گھر کی اس چھوٹی سی جگہ میں کپڑوں کی الماری اور درازوں کو اس طرح سیٹ کیا گیا ھے کہ سادگی اور جاذبیت کا حسین امتزاج وجود میں آتا ھے۔گھر کی چھوٹی سی جگہ میں خوبصورتی اور مہارت سے شیلفس کو سیٹ کرنا اپنی مثال آپ ھے۔

جدید طرز کی دیوار گری

کیا آپ کی نفیس طبیعت کچن کو منظم رکھنے پر اکساتی ھے؟کیا آپ بھی کچن کی چھوٹی چھوٹی چیزوں کو منظم رکھنے کی خواھش رکھتی ھیں؟

پورے گھر میں کچن ایک ایسا کمرہ ہوتا ھے جہاں چیزوں کو منظم رکھنا بظاھر مشکل کام نظر آتا ھے۔خاتون خانہ ھوں یا گھر کا کوئی اور ذمہ دار فرد کچن کی ھر چیز کو ایسی جگہ رکھنا کہ بوقت ضرورت  دشواری نہ ھو ،بعض اوقات جان جوکھوں کا کام ھوتا ھے لیکن اس مشکل کا بھترین حل یہ فولڈنگ الماریاں ھیں جو کچن کے ڈیزائن کو مزید حسین اور دلکش بنا رھی ھے ۔

بکھری چیزوں کے نظم کا منفرد طریقہ-فیچر دیوار

کیا آپ گیراج میں بکھرے اوزاروں سے تنگ ھیں؟

گیراج میں بکھرے اوزار کسے اچھے لگتے ھیں لیکن ان کو منظم کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ھے۔اس بظاھر نا ممکن کو بہت حد تک بلکہ کافی حد تک ممکن بنانے کا جو طریقہ اختیار کیا گیا ھے وہ واقعی لا جواب ھے۔گیراج کے اوزار ھوں یا اسٹور میں فاضل سامان، اس طرح فیچر دیوار میں ھکس اور ھینگرس کی مدد سے کم جگہ میں زیادہ سامان سلیقہ مندی سے رکھا جا سکتا ھے۔

کم جگہ میں جاذب نظر کچن

Kitchen trolley homify 廚房

کیا آپ چاھتے ھیں کچن کو صرف ایک دیوار میں ایسے سمو دیا جائے کہ جدت اور دلکشی میں کسی قسم کا سمجھوتا نہ ھو؟

کچن چاھے آفس کا ھو یا کارخانے کا،ھر کسی کی چاھت ھوتی ھے کہ تھوڑی سی جگہ میں ضرورت کا مکمل سامان سھولت سے دستیاب ھو۔مذکورہ تصویر میں بھی کچھ ایسا ھی ھے۔دیدہ زیب اور جاذب نظر کچن ایریا ھر ایک کی نگاہ کا مرکز ھے۔

چھوٹی چگہوں کو کارآمد بنانا

Innovative storage solutions. homify 現代風玄關、走廊與階梯 built-in storage,space saving furniture

کیا آپ چاھتے ھیں کہ آپ کو شاھانہ طرز میسرھو؟ 

کون نہیں چاھتا کہ ٹیڑھے میڑھے کونوں یا سیڑھیوں کے نیچے کی جگہیں کارآمد بنا کر اپنے رھن سھن کو آسان بنا لیا جائے۔فولڈنگ درازیں تخلیقی اور جدید طرز پر اپنی مثال آپ ھے۔ درازیں کھلی ھوں یا بند،اپنے ارد گرد کے ماحول کے برابر ھو کر منفرد تصویر پیش کر رھی ھیں۔

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點