گھر کے لیے فینگ شوئی کی تراکیب

要求報價

此為無效的號碼。請確認你的國碼、已去除前缀的 0 ,還有電話號碼是否都正確。
點擊 '送出' 的話,代表我已詳閱 隱私政策 並同意當我請求支援時,homify可以使用我之前提供的資料.
小提點:只要發電郵給 privacy@homify.com,你就能隨時撤回我們的使用權限。

گھر کے لیے فینگ شوئی کی تراکیب

Resham Ejaz Resham Ejaz
 餐廳 by Egue y Seta, 田園風
Loading admin actions …

یہ کبھی مت سوچیے سوچیے کہ فینگ شوئی تہمات کا ایک حصہ ہے کیوں کہ کوئی وجہ تو ضرور ہے کہ انٹیریر ڈیزائنر برسوں سے اِس کے اصولوں پر عمل پیرا رہے ہیں۔

ایک جگہ پر توانائی کے بہاو سے تعلق رکھتا، فینگ شوئی آپ کے گھر میں آساَن حرکت اور مثبت تاثر پیدا کرنے کا ایک شاندار ذریعہ ہے، مگر اِس پر یقین رکھنے والے کہتے ہیں کہ یہ اِس سے کئی گنا زیادہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ درست تراکیب پر عمل کریں تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کے گھر میں آنے والی دولت بڑھ گئی ہے اور ایک خوبصورت اور کھلا ماحول تخلیق ہوا ہے۔ آپ اِس سے بہتر کچھ حاصل نہیں کر سکتے تو کیوں نہ ہم آپ کو ان تمام اہم تراکیب سے آگاہ کریں جن کی آپ کو ضرورت ہو گی؟

۱. ایک پر کشش داخلی راستہ بنائیں

 房子 by 08023 Architects, 地中海風
08023 Architects

Herrero House

08023 Architects

اگر آپ پیسے کو اپنے گھر میں آنے کی دعوت دینا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے گھر کے داخلے کو پر کشش بنانا ہو گا۔

آپ کے گھر کے داخلی راستے کو اپنی طرف خوشیوں اور مثبت توانائی کو کھینچ لانا چاہیے، تو بیرونی دروازے کی خوبصورتی اور نفاست کو کبھی نظر اندازِ نہ کریں۔

۲. پانی کو ایک مرکزی عنصر بنائیں

جب آپ یہ سوچنا شروع کریں کہ فینگ شوئی کے اصولوں کے لیے مثبت توانائی کا مسلسل بہاو کس طرح ضروری ہے تو آپ کو سمجھ آ جائے گی کہ آپ کو اپنے گھر میں کہیں نہ کہیں پانی کو نمایاں کرنا ضروری ہے۔

۳. بے ترتیبی کو الوداع کہیں

بے ترتیبی کی کثرت آپ کے گھر میں بہنے والی مثبت توانائی کے رستے میں رکاوٹ ڈالے گی جو دولت کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔

دراصل، بڑے پیمانے پر پھیلی ہوئی اشیاء توانائی کا رستہ مکمل طور پر روک لیتی ہیں تو ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ گھر خالی کریں اور صرف وہی اشیاء سامنے رکھیں جنہیں دکھانا آپ بہت پسند کرتے ہیں۔

۴. اپنے کچن کو بے داغ رکھیں

صاف کچن ایک مثبت اور متحرک جگہ ہوتا ہے اور فینگ شوئی کی اچھائی سے بھرا ہوتا ہے تو اگر آپ کو گندے برتن سنک میں چھوڑنے کی عادت ہے تو اِس عادت کو ختم کریں۔

ہر سطح کو صاف رکھیں، خراب كھانا باقائدگی سے باہر پھینکیں تا کہ مثبت توانائی آزادی سے بہتی رہے اور دولت کو آپ کے قریب آنے پر اکساتی رہے۔

۵. جس چیز کی آپ کو ضرورت نہیں اس سے جان چھڑائیں

 更衣室 by Canexel, 古典風

مکمل صفائی کے بعد آپ اپنے گھر کو نئی دولت کے لیے کھلا کرنے کی سنجیدہ کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے ایسے کپڑے، اوزار یا دوسرا سامان سنبھال رکھا ہے جس کی نہ آپ کو ضرورت ہے اور نہ آپ اُسے استعمال کرتے ہیں تو آپ کی دولت ان ہی مردہ اشیاء کے ساتھ بندھی ہے۔

تو کیوں نہ اِس سامان سے جان چھڑائی جائے اور جن چیزوں کی اب کو اب ضرورت نہیں وہ خیرات کر دی جائیں؟ دنیا کو مثبت توانائی پہنچائیں اور یہ آپ کے پاس لوٹ کر آئے گی۔

۶. رنگوں کی اہمیت کو انظر اندازِ نہ کریں

{:asian=>"亞洲", :classic=>"經典", :colonial=>"殖民", :country=>" 國家", :eclectic=>"不拘一格", :industrial=>"產業", :mediterranean=>"地中海", :minimalist=>"極簡主義", :modern=>"現代", :rustic=>"鄉村", :scandinavian=>"斯堪的納維亞", :tropical=>"熱帶"}  by homify,

آپ کے گھر میں درست رنگوں کی آمیزش آپ کی زندگی میں پیسہ لانے کا سبب بن سکتی ہے، مگر یہ سب ان رنگوں پر منحصر ہے جو آپ چنیں گے۔

سرخ، جامنی اور سبز مثبت رنگ ہیں جو فینگ شوئی کی توانائی کے بہاو میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ان کے استعمالات بےحساب ہیں۔ تو آپ کی دیواروں، فرنیچر اور کپڑوں سب کو کچھ رنگ عطا کیے جا سکتے ہیں۔

۷. دولت کھینچنے والے کچھ پودے لگائیں

ہمیں اِس کی سائنسی وجہ کا علم نہیں مگر کہا جاتا ہے کہ گول پتوں یا سرخ پھولوں والے پودے آپ کے گھر میں دولت لانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان فوائد کے علاوہ بھی قدرت کی کچھ خوبصورتی گھر میں شامل کرنا ایک اچھا مشورہ ہی ہے۔

دروازوں کے قریب پودوں کے ہونے سے ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں توانائی کا بہاو آسَان رہتا ہے۔

گھر کو بہتر بنانے سے متعلق مزید تجاویز کے لیے یہ آئیڈیا بُک دیکھیں: گھر کو بہتر اور مزید خوش حاَل بنانے کے چھ آساَن طریقے۔

 房子 by Casas inHAUS, 現代風

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

挖掘更多居家設計的靈感!