باغ کی تعمیر اور سجاوٹ کے 10 سستے طریقے

Hamna – Homify Hamna – Homify
Galileo 350, PHia PHia 庭院
Loading admin actions …

خوبصورت باغیچہ ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔ ہم میں سے ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کے گھر ایک خوبصورت باغ موجود ہو۔ ۔ ۔ مگر زیادہ تر لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک مہنگا اور مشقت طلب کام ہے۔

اگر ہم آپ کو بتائیں کہ آپ ایک خوبصورت باغ بہت آرام سے بنا سکتے ہیں جو زیادہ مہنگا بھی نہ ہو تو کیا آپ ہمارا یقین کریں گے؟ یقین کرنا مشکل ہے؟ چلیں پھر آپ خود ہی دیکھ لیں۔ ایک خوبصورت باغ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ نے صحیح منصوبہ بندی کر لی تو پھر آپ ایک خوبصورت مگر سستا باغ آرام سے بنا سکتے ہیں.

1۔ حکمت عملی کے ساتھ رکھے گۓ کچھ پودوں کے ساتھ سر سبز باغ

اچھی دیکھ بھال کے ساتھ آپ اپنے باغیچے کو سر سبز رکھ سکتے ہیں۔ اور اگر اس میں احتیاط اور پر سوچ حکمت عملی کے ساتھ لگاۓ گۓ چند پودے جیسے پھولوں کے پودے، خوبصورت جھاڑیوں کو اضافہ کر دیا جاۓ تو آپ کے باغ کے حسن میں بہت زیادہ اضافہ ہو جاۓ گا۔

2۔ کونے میں موجود چھوٹا سا پر سکون گوشہ

کونے میں موجود ایک پر سکون گوشہ پورے گھر میں آسودگی پھیلاۓ گا۔ تصویر میں دکھایا گیا باغ ایک کم خرچ اور تھوڑی توجہ مانگنے والا باغ ہے۔ پتھر، بجری اور تھوڑے سے سبزے سے بنا یہ باغ دکھنے میں بہت خوبصورت ہے۔ اس طرح کے باغ میں آپ پتھر کے مجسمے بھی رکھ سکتے ہیں اور ایک چھوٹا فوارہ بھی لگوا سکتے ہیں۔

3۔ خالی جگہ پر ایک چھوٹا باغ

گھر میں موجود خالی جگہ جیسے آنگن اور چار دیواری کے درمیان حصہ جو کسی کام کا نہیں ہوتا، آپ اسے ایک حسین باغ کی شکل دے سکتے ہیں۔ پتھر اور بجری سے فرش بنا لیں اور ارد گرد تھوڑے پودے لگا لیں۔ یاد رکھیں کے بڑے پودے پیچھے کی طرف ہوں اور چھوٹے آگے کی طرف۔

4۔ سبز دیوار، پتھر اور باغ والی کرسیاں

پتھروں کا پیروں تلے ہلکا کھردرا احساس، سبزے کی تازگی، آرامدہ کرسی اور چاۓکا کپ۔ ۔ ۔ کیا یہ ایک بہترین منظر نہیں ہے؟ آپ اپنے دن بھر کی تھکن ادھر بیٹھ کر اتار سکتے ہیں۔

5۔ اپنے پائیں باغ میں تبدیلی لائیں

Galileo 350, PHia PHia 庭院

آپ کے گھر کے ساتھ ایک نہایت دلکش باغ بن سکتا ہے۔ آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروۓکار لاتے ہوۓ پتھر کی سلوں اور بجری سے راستہ بنائیں اور مختلف رنگوں کے پودے لگائیں۔ یاد رکھیں بڑے پودے دور اور چھوٹے پودے قریب ہونے چاہیے۔

6۔ باغ کو روشن کریں

گھاس کے بغیر باغ کی دیکھ بھال کرنا بہت آسان اور سستا ہے۔ پتھروں سے بھرا ہوا فرش جس کے ارد گرد رنگین پودے لگاۓ گۓ ہوں، رات کے وقت نہایت ہی دلکش منظر پیش کرتا ہے۔ آپ بھی اپنے باغ میں کچھ روشنیوں کا انتظام کریں اور اپنے باغ کو دن اور رات دونوں وقت کے لیے حسین ترین بنائیں۔

7۔ ہلانے جلانے کے قابل، پودوں سے بھرے ہوۓ گملے۔

بجاۓ اس کے کہ آپ مہنگے مہنگے گملے خریدیں، کیوں نہ آپ اپنے گھر میں ہی ان چیزوں کو دیکھیں جن کو گملا بنایا جا سکتا ہو۔ جیسے بڑے ڈبے۔ ان اشیاء میں مٹی بھر کر پودے لگا لیں اور اپنی مرضی سے انہیں ہلاتے جلاتے رہیں۔

8۔ اپنے باغ کو مختلف رنگوں کے پھولوں اور پودوں سے سجائیں

اپنے باغ کو مختلف رنگوں سے سجانے سے اس میں خود بخود جان پڑ جاۓ گی اور یہ بہت دلکش لگے گا۔ ادھر سفید رنگ کے پتھروں کی باؤنڈری رنگین پودوں کے ساتھ نہایت حسین لگ رہی ہے۔ ۔ ۔ مانتے ہیں کہ نہیں؟

9۔ گھر کے اگلے رخ پر بنا سادہ سا باغ

آپ کے گھر کے اگواڑے پر بنا ہوا چھوٹا سا باغ اندر داخل ہونے والے کو آپ کی شخصیت کے بارے میں بتا دیتا ہے کہ آپ قدرت سے کتنا پیار کرتے ہیں۔

10- پتھروں اور جھاڑیوں سے بنا ایک خم دار باغ

اپنے گھر کے کونے کو ایک شاندار، شوخ، رنگین اور خم دار باغ میں بدل ڈالیں۔ قد اور رنگوں کے لحاظ سے ترتیب دے کر لگاۓ ہوۓ پودے اس جگہ کا حسن دوبالا کر دیں گے۔

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點