ایک خوبصورت اور دیہاتی بنگلہ

Farheen Farheen
A House in Karjat , The Orange Lane The Orange Lane 庭院
Loading admin actions …

اسلام آباد ایک بہت خوبصورت اور سرسبز شہر ہے اور ان لوگوں کے لیئے بہترین ہے جو قدرت کے درمیان میں گھر بنانا چاہتے ہیں۔ آج ہم ایک خوبصورت کشادہ بنگلے کے بارے میں بات کریں گہ جو عالیشان باغات اور پول میں گھرا ہوا ہے۔ شاہانہ لکڑی کا استعمال گھر میں دیہاتی وضع پیدا کرتا ہے۔ جبکہ ایک بڑا ٹیرس گھر  میں سکون اور بہترین کھانے کے لیئے مناسب ہے۔ ہرے بھرے پودے بہترین سجاوٹی حصہ ہیں اور نظروں کو بہت بھلے معلوم ہوتے ہیں۔ ماڈرن اور دیہاتی فرنیچر کا امتزاج گھر میں ایک سکون اور آرام کا ماحول بناتا ہے۔ ان تمام اشیا کا کریڈٹ انٹیریئر ڈیزائن اور ڈیکوریٹرز کو جاتا ہے۔

تروتازہ سامنے کا حصہ

سنگل- لیکن سرسبز حصہ پر پھیلا ہوا شاندار گھر ایک بڑے ٹیرس کے ساتھ جس کے درمیان میں صرف ہریالی اور کچا میدان ہے۔ بیٹھنے اور باتیں کرنے کے لیئے بہترین جگہ ہے۔ ایک بلکل منفرد ٹچ ہے ہے نا؟

خوبصورت ٹیرس

لکڑی اور چھڑی سے بنا ہوا فرنیچر بہت کمال ہے۔ قدرتی ماحول میں سانس لینے کے لیئے بہترین ہے۔ مختلف اقسام کے سرسبز گملے اور تخلیقی لیمپس ماحول کو آرام دہ اور خوشگور بناتے ہیں اور یہ شیڈ آپکو بارش اور سورج سے بچائے گا۔

دیہاتی ڈائینگ

ایک شاندار ٹیبل جو بچی ہوئی لکڑی سے بنا ہے اور اس کے ساتھ کی کرسیاں جو کھانے کے لئے اور بات چیت کے لیئے بہترین ہے۔

رنگا رنگ لیونگ روم

شاندار نیلے کاوچ، سفید بڑے صوفے اور شوخ رنگوں کی دیوار اس جگہ کو مزید حسین بناتے ہیں۔ خوبصورت لیمپس، سرسبز گملے اور رنگا رنگ رگ ماحول کو اور خوبصورت بناتے ہیں۔

تخلیقی پڑھائی کا کمرہ

ایک بڑا پیلا اور لال آرٹ پیس سفید دیوار کے اوپر بہت تخلیقی لگ رہا ہے۔ یہ ڈیسک بچی ہوئی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے جو کمرے میں ایک الگ وضع لایا ہے۔

سب سے خوبصورت بیڈ روم

جدید اور روایتی لکڑی کے فرنیچر سے آراستہ، یہ کشادہ اور دلکش بیڈ روم بہت آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔ ہلکے رنگ کی ٹونز ماحول کو دیہاتی وضع بخشتی ہیں، جبکہ سرسبز رنگ روح کو تراوت بخشتا ہے۔ شیشے کی کھڑکی سے شکریے کے ساتھ جو بیڈ روم کو کنٹری سائیڈ سے ملاتے ہیں۔ جس سے ہوا اور روشنی اندر آتی ہے۔

شاندار پول سائیڈ

پتھر کے ساتھ تیار کیا ہوا یہ پول شاندار ہے۔ نیلا پانی ، نقلی آبشار ہریا لی ماحول کو بے حد تروتازہ رکھتے ہیں۔ ایک بڑی سی لکڑی، روایتی کیلے کے پتوں کے ساتھ ایک موم بتی ہولڈر کے ساتھ  آپ کے کھانے کو خوش ذائقہ بناتی ہے۔

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點