9 مشرقی فیشن جو سٹائل کی تقلید کرتا ہے

Namra Farman Namra Farman
Oriental Chic, Viterbo Interior design Viterbo Interior design 客廳
Loading admin actions …

سجاوٹ اور اندرونی ڈیزائن کی دنیا میں، بہت سے سٹائل پائے جاتے ہیں، جن میں ہر ایک دوسرے سے منفرید اور خوبصورت ہے۔ آپ کا سٹائل چاہے جو بھی ہو، اگر صحیح سے منتخب کیا جائے تو تخلیق پر کی کوئی حد نہیں ہے۔

ویٹربو اندرونی ڈیزائن، 1971 میں پایا جانے والا اور بین الاقوای طور پر مانا جانے والا ان کا وسیع پورٹ فولیو، آج ھہیں ایک اور شاندار چیز کا معائنہ کراتا ہے۔ نفیس اور یادگار، یہ پورٹ فولیو بہت سے اختیارات دکھاتا ھے۔

یہ جگہیں جدید نفاست اور عصر حاضر میں باقیوں سے الگ کھڑی نظر آتی ہے۔ اور جب آپ کی متجسس آنکھیں ان مشرقی خوبصورتیوں پر پڑیںگی تو آپ کو ھر کونے میں کہانیاں، نئے تجربات، اور شاندار یادیں نظر آئیں گے.

ایک اکیلا کمرا

سب سے پہلے بیٹھک ملاحظہ کیجئے- ایک منفرد ماحول جو بے حد اعلی ذوق کو تخلیقی نقطہ نظر سے ملاتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آخر میں ھمارے پاس بےحد جدید گھر ملتا ہے جس میں صرف ایک سٹائل نہیں بلکہ بہت سے مختلف سٹائلوں کا ملاپ نظر آتا ہے۔

اس ماحول کو تخلیق کرنا میں بہت ہلکے اور ناذک رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے، جس میں زیادہ تر سفیدی مائل رنگ، کچھ تبدیلیوں کو ساتھ استعمال کیے گیے ہیں۔ لیکن یہیں تبدیلیاں ہلکے رنگوں میں اس گھر کو باقیوں سے الگ دکھاتے ہیں۔

ایک نیا نقطہ نظر

یہ جاننا کمال ہے کہ کیسے اپنی صورت حال بدلنے سے ھمارے ارد گرد دنیا بدل جاتی ہے۔ اس جگہ کی مثبت تبدیلیوں کے لیے تیار رہئے۔ ھم بیٹھک میں صوفے کا رخ ایک خاص طرف رکھ کر بیٹھنے کی گجہ بنانے کے بے حد عادی ہو چکے ہیں ۔

لیکن یہاں ہم دیکھتے ہیں کہ کس طرح ایک بڑے صوفے کا بیٹھک میں جگہ کا تعین کمرے کو بڑا محسوس کراتا ہے۔ اور یہ کمرے میں سجاوٹ کا مرکز نظر آتا ہے۔

دو مقاصد کی لیے استعمال ہونے والا کمرا

بیٹھک کے ساتھ ہی کھانے کا کمرا موجود ہے، اوریہ یقینا ایک جدید کمرا پئش کرتا ہے جو سماجی سرگرمیوں اور دعوتوں کے لیے بہترین ہے۔

نا صرف یہ کمرا دعوتوں کے لیے بہترین ہے بلکہ گھر کے افراد کے کھانے کے لیے بھے بہت اچھا ہے۔ کمرے کی ترتیب، سٹائل، رنگ، اور خوبصورت سجاوٹ، اس کمرے کا ہر ایک جز اسے ہر موقع کے لیے کامل بناتا ہے۔

مرکزی کمرا

گھر کے مرکزی کمرے کی ترتیب سب سے منفرد ہے۔ سبزرنگ کمرے میں تاذہ احساس پیدا کرتے ہیں اور جگہ کو کھلا محسوس کرانے میں مدد کراتا ہے۔ قالین، میزوں اور دیواروں کے نمونے ھماری توجہ اپنی طرف مرکوز کرتے ہیں۔ اور ھمیں اندرونی ڈیزائن میں تخلیقیت کی توجہ کا احساس دلاتے ہیں۔

چاہے رہنے کا مرکزی کمرا ہو یا مہمانوں کے رہنے کا کمرا، ھمارے پاس آپ کے لیے سب کچھ موجود ہے

الماری، خوابوں کی تعبیر

اس گھر کی بہت سی حیران کن خصوصیات میں سے ایک اس کا کامل اور انتہائ نسوانی الماری ہے، فیشن کی سب سے تازہ اور اعلئ چیزیں رکھنے کے لیے بالکل بہترین۔ الماری کے ساتھ پردوں کی موجودگی اسے ایسا اثر دیتی ہے جو کم کم نظر آتی ھے۔ یہ کارآمد اور آسان ہے۔

اندرونی ڈیزائن میں آج کل کا سب سے ذیادہ استعمال کیے جانے والی تکنیک دروازوں کا استعمال ہے، جس سے کمروں کو الگ کیا جا سکتا ہے اور ان میں رسائ آسان بنائ جا سکتی ہے۔ لیکن، جیسا کہ یہاں دکھایا گیا ہے، تخلیقی سوچ پر کوئ پابندی اور حد نہیں ہے، اور بعض اوقات آسان حل ہی بہترین نتائج دیتے ہیں.

مہمانوں کے لیے بہترین جگہ

دوست اور احباب اس جگہ کو بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس کا بالکل مناسب ناپ اور سونے کے لیے مناسب جگہ دو لوگوں کے رہنے کے لئے بہترین جگہ فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک شاندار ہوٹل کے کمرے کو دیکھنے کے مترادف ہے۔

خاص طور پر اس جگہ کے لیے گہرے رنگوں کا استعمال اس میں ایک منفرد احساس پیدا کرتا ہے۔

لڑکیوں کا حصہ

یہ نسوانی حصہ کھیلنے والے بچوں کے لیے وقف کیا گیا ہے۔ گلابی رنگ کے اضافے نے کمرے میں جادوئ احساس پیدا کر رکھا ھے۔ اس بات پر غور کریں کہ کیسے اس کمرے کی سجاوٹ اس بات کا خیال رکھتے ہوئے کی گئ ھے کہ عمر میں اضافے کے ساتھ پسند بھی تبدیل ہوتی ہے۔ سفید دیواروں کو وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل کرنے کی بھی ضرورت نھیں، کیونکہ یہ ہر قسم کے فرنیچر کے ساتھ بالکل درست لگتی ہیں۔

بچوںکا کمراسجاتے ہوئے اس بات کا خیال کرنا اچھا ہے۔

رنگوں کا سیلاب

اس گھر کا غسل خانہ بھی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔ منتخب کردہ رنگ، ان کی عکاسی اور ڈیزائن، یہ سب اس جگہ کو منفرد بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ رنگ برنگی الماری اس کو خاص بنانے میں خاص کردار ادا کرتی ہے۔

دیواروں کے مختلف رنگ، کمرے کی چمک بڑھاتے ہیں۔

نفاست کا مرکز

ھم اس شاندار سفر کا اختمام اس ثبوت سے کرتے ہیں کہ چھوٹی جگہیں بھی بھلی لگ سکتی ہیں۔ اس جدید بیسن کی طرف ذرا اپنی توجہ مرکوز کیجئے، اس کی موجودگی کا احساس قدرے مختلف ہے، جس کو نظرانداز نیہں کیا جا سکتا ہے.

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點