۱۱ سادہ لیکن خوبصورت خواب گاہیں تخیل کے ساتھ جو نقل کیے جا سکیں

要求報價

此為無效的號碼。請確認你的國碼、已去除前缀的 0 ,還有電話號碼是否都正確。
點擊 '送出' 的話,代表我已詳閱 隱私政策 並同意當我請求支援時,homify可以使用我之前提供的資料.
小提點:只要發電郵給 privacy@homify.com,你就能隨時撤回我們的使用權限。

۱۱ سادہ لیکن خوبصورت خواب گاہیں تخیل کے ساتھ جو نقل کیے جا سکیں

Shahtaj Shahtaj
 臥室 by House Couture Interior Design Studio, 隨意取材風
Loading admin actions …

آپ رات کی آرام دہ نیند لینا کیسے پسند کرینگے؟ آرام کرنے اور کمر سیدھی کرنے کے لیے جگہ چاہیئے ایک لمبے، تھکاوٹ بھرے دن کے بعد؟ تو، ہومیفائی کے اِس فیچر میں، ہم دیکھینگے ۱۱ زبردست سونے کے کمرے جو آپکی نیند کو خوبصورتی سے بہتر اور پر سکون بنا دینگے۔ چاہے وہ فیشن ایبل خواب گاہ کا آرام ہو یا جدید دیوان خانے کی صاف سُتھری سجاوٹ، ہمارے بہترین انٹیریر ڈیزائنرز کی ٹیم آپکے سونے کی جگہ کو کلاسک اسٹائل میں سجانے کے لیے کچھ باکامال آئیڈیاز لے کر آئی ہیں۔ چلیں ان بہترین تجاویز اور ترکیبوں سے متاثر ہوتے ہیں۔

۱ ۔ سادہ اور خوابی

سرمئی پلنگ کی چادر، دیوار کی غیر جانبدار رنگت کے ساتھ اِس جگہ کو ہر لحاظ سے آرام دہ اور دِل فریب بنا رہی ہے۔ یہ انتہائی فیشن ایبل ہے، جولیٹنے اور آرام کرنے کے لیے دلکش کونا بنائے ہوئے ہے جسکے آپ مستحق ہیں۔

۲ ۔ لکڑی کا پلنگ

حیران کن لکڑی کا پلنگ مرکزی خواب گاہ میں ایک شاندار اضافہ ہے اور ان گرم کمبلوں کے ساتھ، اس کا یقینی طور پہ پر آسائش ماحول ہے۔

۳ ۔ تھوڑا بہت آرائِشی

کچھ پھولوں کے پرنٹ اور قدرتی روشنیوں کے ساتھ اپنے خواب گاہ میں پر تعیش اور رومانوی ماحول شامل کریں۔

۴ ۔ لکڑی سے مزین پیداوار

 臥室 by ARRCC, 現代風

دیواروں پر لکڑی کے تختوں کی اندرونی تہہ ایک جدید کیبن نما ماحول بنا رہی ہے۔

۵ ۔ آگ لگا کر

سوچیں ایک خواب گاہ آتش دان کے ساتھ سردی کی رات میں کیسا رہیگا۔

۶ ۔ نظارے کے ساتھ

بحر کے دم بخود گردو پیش مناظر کے نظارے دیکھیں اور آوازیں سنیں،وہ بھی سب اپنی ذاتی بالکنی سے۔ غروب آفتاب کا لطف اٹھائیں کچھ فیشن پرست خواب گاہ کی سجاوٹ کے ساتھ بھی۔

۷ ۔ تھوڑا سا رنگ

خوبصورت پیسٹلز اور زندہ دِل شیڈز، اپنے خواب گاہ کے ڈیزائن میں ذاتی عناصر بڑھانے کا ایک بہترین طریقہ ہے، اور ایسا نہیں ہے کہ صبح کا سورج بھی ٹھہر نہیں سکے گا۔

۸ ۔ بیٹھنے کی جگہ

آرام دہ خواب گاہ ایک نفیس بیٹھنے کی جگہ کے بغیر مکمل نہیں ہوگی، یہ والا پلنگ کے کنارے پر واقع ہے اور سفید پلنگ کی چادر کے ساتھ خوبصورتی سے امتزاج کر رہا ہے۔

۹ ۔ تسلسل

سلسلہ وار باتھ روم آپکے سونے کے کمرے کو جدید اور چمکدار رکھنے کا ایک شاندار طریقہ ہے۔ دھیان رہے کہ آپکی سجاوٹ مؤثر ترتیب کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ اچھی طرح امتزاجی ہو۔

۱۰ ۔ خوبصورت پرنٹ

آپکے خواب گاہ میں جان ڈالنے کے لیے پرنٹز کو منتخب کیا گیا ہے، سجاوٹ کے لیے سادہ پھیلے ہوئے تکیے اور خوبصورت سرہانے کا سوچیں جو سکون اور اطمینان ظاہر کر رہا ہے۔

۱۱ ۔ کریمی خوبصورتی

 臥室 by Tru Interiors, 現代風
Tru Interiors

Guest Bedroom

Tru Interiors

آخری سونے کا کمرہ جو ہم آج دیکھنے گئے وہ کریم اور زَر کے غیر جانبدار شیڈز سے سجایا ہوا ہے۔ یہاں کافی نشستیں موجود ہیں تا کہ آپ پورے دن پلنگ پر سلوٹیں نہ ڈالیں، جبکہ پلنگ بہت مرغوب ہے۔ ان پر ایک نظر ڈالیں جنوبی افریقہ کے گھروں سے خواب گاہ کے ڈیزائنز

 房子 by Casas inHAUS, 現代風

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

挖掘更多居家設計的靈感!