ایک خوبصورت اور جدید فیملی گھر۔

要求報價

此為無效的號碼。請確認你的國碼、已去除前缀的 0 ,還有電話號碼是否都正確。
點擊 '送出' 的話,代表我已詳閱 隱私政策 並同意當我請求支援時,homify可以使用我之前提供的資料.
小提點:只要發電郵給 privacy@homify.com,你就能隨時撤回我們的使用權限。

ایک خوبصورت اور جدید فیملی گھر۔

Hamna – Homify Hamna – Homify
 客廳 by Premdas Krishna , 古典風
Loading admin actions …

جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ درست اشیاء اور مدھم رنگوں سے جدید گھروں میں جادوئی تاثر پیدا کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے ماہرین کا تیار کردہ یہ گھر اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کشادہ، روشن اور خوبصورت اس گھر میں خاکی اور سفید رنگ کے استعمال سے اس کو بہت آرام دہ اور پرسکون بنایا گیا ہے۔ لکڑی کا استعمال جا بجا کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ اندر موجود پودے بہت تازگی بھرا احساس لا رہے ہیں۔ رنگین تصاویر، خوبصورت گلدان اور دیگر لوازمات سے یہ گھر دیکھنے کے قابل ہے۔

تازہ دم کر دینے والی جگہ۔

یہ کشادہ ہال اپنے جدید اور مختلف انداز سے بہت ہی پر کشش لگ رہا ہے۔ زمین کا سا انداز اور قدرتی اشیاء جیسا کہ پتھر، لکڑی اور پودے اس جگہ کو بہت ہی منفرد جگہ بنا رہے ہیں۔

درمیان میں موجود گڑھا جو کہ چھوٹے پتھروں سے بھرا ہوا ہے، اسے شیشے کے فرش سے ڈھانکا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متاثر کن تصاویر اور دلکش سیڑھیاں۔۔۔ مانتے ہیں نہ کہ اس جگہ میں کسی بھی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے۔

کشادہ اور آرام دہ دیوان خانہ۔

سفید اور کریم رنگ اس جگہ کو بہت زیادہ کشادہ اور آرامدہ بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نرم و گداز صوفے اور جدید انداز کی میز اس جگہ میں جدت کا تاثر نہایت خوبصورتی سے لا رہی ہے۔

آرائش کے لیے خوبصورت تصاویر اور فالس سیلنگ کا انتخاب کیا گیا ہے جو کہ اس جگہ کو اور زیادہ متاثر کن بنا رہا ہے۔

شیشے کا جادو۔

ہنر مندی سے لگاۓ گۓ شیشے کے پینل دیوان خانے کو باقی گھر سے الگ کر رہے ہیں۔ شیشے کے استعمال کی وجہ سے روشنی کے راستے میں رکاوٹ بھی نہیں آ رہی اور اس سے پورا گھر کشادہ اور جدت کا تاثر پیش کر رہا ہے۔

کھانے کی جگہ کا منظر۔

اگر اس رخ سے دیکھیں تو آپ کو کھانا کھانے کی جگہ با آسانی اپنے خوبصورت لکڑی کے فرنیچر کے ساتھ نظر آ سکتی ہے۔ خوبصورت فالس سیلنگ کے نیچے موجود یہ جگہ نہایت دلکش اور جدید انداز کی ہے۔

خوبصورت جگہ۔

سیڑھیوں کے دوسری طرف ٹی۔ وی دیکھنے کی جگہ بنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ادھر بیٹھ کر پورا کنبہ آرام کر سکتا ہے یا کوئی کتاب بھی آرام سے پڑھی جا سکتی ہے۔                                                                                              

مختلف رنگوں کے استعمال سے اس جگہ کو بہت تازہ دم اور زندگی سے بھر پور انداز دیا گیا ہے۔

ایک منفرد اور صنعتی انداز کا دلکش گھر بھی دیکھیں۔

 房子 by Casas inHAUS, 現代風

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

挖掘更多居家設計的靈感!