ایک فیشن ایبل ٣BHK کا رہائشی گھر

要求報價

此為無效的號碼。請確認你的國碼、已去除前缀的 0 ,還有電話號碼是否都正確。
點擊 '送出' 的話,代表我已詳閱 隱私政策 並同意當我請求支援時,homify可以使用我之前提供的資料.
小提點:只要發電郵給 privacy@homify.com,你就能隨時撤回我們的使用權限。

ایک فیشن ایبل ٣BHK کا رہائشی گھر

Wektek Wektek
亞洲  by Exinfra Projects, 日式風、東方風
Loading admin actions …

بنگلور میں موجود Exinfra نامی انٹیرئر ڈیزائنرز اور ڈیکوریٹرز آپ کیلئے ایک بہت ہی خوبصورت اور اسٹائلش ٣BHK فلیٹ لے کے آئے ہیں. باورچی خانے میں بہترین الماریاں، شاندار مصنوعی چھت، حیران کر دینے والے وال پیپر اور زندگی بخشنے والی روشنیاں اس گھر کو آنکھوں کی ٹھنڈک بناتی ہیں. رنگوں کا استعمال نہایت ہی خالص اور راحت بخشنے والا ہے، لیکن باورچی خانے شوکپن کا مظہر ہیں جو کہ نئے باورچیوں کو بھی کچھ کر گزارنے کی دعوت دیتے ہیں. آئیں اور اپنے کاموں کیلئے آئیڈیاز لینے کیلئے ایک گہرا جائزہ لیں.

`پھولوں کی طاقت

سیاہ لکڑی میں لگا ہوا یہ ٹی وی اپنے پھولوں والے پس منظر کی وجہ سے اور بھی خوبصورت لگتا ہے. شوخ سرخ رنگ کا پھولوں والا ڈیزائن بالواسطہ روشنی میں خوبصورت لگتا ہے جو کہ جگہ کو ترو تازہ اور منفرد بناتا ہے.

جگہ کا بہترین استعمال

亞洲  by Exinfra Projects, 日式風、東方風 木頭 Wood effect
Exinfra Projects

TV Unit under the stair case

Exinfra Projects

ہمیں اسٹائلش سیڑھیوں کے نیچے کی خالی جگہ کا استعمال ٹی وی رکھنے کیلئے بہت شاندار لگا. چمکدار سطحوں اور صاف ڈیزائنز کا استعمال شہری گھروں کیلئے ایسے یونٹ کو بہترین بناتے ہیں.

مسحور کر دینے والی مصنوعی چھت

مختلف اجسام کے گول پیٹرن سنہری بالواسطہ روشنی کے ساتھ اس مصنوعی چھت کو حیران کر دینے والی رونق بخشتے ہیں. اور فانوس بھی ایک خوبصورت اضافہ ہے.

سورج کے جیسا پیلا حیرت کدہ

چمکدار پیلے رنگ کے چھینٹے اس ماڈرن کھلی کچن کو بارونق بنا دیتے ہیں جبکہ نفیس چمکیلی الماریاں سامان رکھنے کی ڈھیر ساری جگہ مہیا کرتی ہیں. کاؤنٹر ٹاپ اور کام جیسے کہ کاٹنا، پکانے، اور سجانے جیسے کاموں کیلئے بہترین جگہ دیتا ہے جبکہ  خاکستری ٹائلیں سارے منظر کو گہرائی بخشتی ہیں.

جدید نفاست

ہموار سفید رنگ کی بند الماریاں، چمکتے ہوے پتھر کے کاؤنٹر ٹاپ اور جدید اشیا استعمال اس کچن کی جھلکیاں ہیں. جاندار سرخ رنگ کا امتزاج اور بھورے رنگ کی موزیک ٹائل پرسنیلٹی کے میل جول کو یقینی بناتی ہیں.

خوبصورت بیڈروم

وال پیپر پہ سنہرے پھولوں کا پرنٹ ویسے سادہ بیڈروم کو چمک اور دمک فراہم کرتا ہے. بیڈ اندر لگے درازوں کی بدولت رواج کے عین مطابق ہے جبکہ بیڈ ایک شاندار اثر چھوڑنے کیلئے سیاہ اور سیاہی مائل رنگت میں ہے. گدا لگا ہوا ہیڈبورڈ پڑھائی کے دوران آرام بخشتا ہے.
امید ہے کہ آپکو اس تحریر سے تحریک ملی ہوگی. یہاں بھی ایک نظر دیکھئے - نویڈا میں چمکدار اندروں والا ایک جدید گھر

 房子 by Casas inHAUS, 現代風

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

挖掘更多居家設計的靈感!