غیر دلچسپ خوابگاہ کو دلچسپ بنانے کے 10 متاثر کن خیالات

Hamna – Homify Hamna – Homify
Schlafzimmer Wandgestaltung mit 3D Effekt und Betonlook, Loft Design System Deutschland - Wandpaneele aus Bayern Loft Design System Deutschland - Wandpaneele aus Bayern 臥室
Loading admin actions …

ہم میں سے ہر کوئی ایک ایسا گھر چاہتا ہے جس کو دیکھنے کے بعد ہر آنے والا مہمان اس کی تعریف کرتا رہے۔ اس مقصد کے لیے بہت سے لوگ اندرونی آرائش کے ماہرین کی مدد بھی لیتے ہیں۔ مگر زیادہ تر لوگ جو کہ آرائشی اشیاء اور رنگوں اور انداز میں اچھا ذوق رکھتے ہیں، وہ اس طرح کے کام خود ہی سر انجام دینے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس حوالے سے تھوڑی بہت بھی جان پہچان رکھنے والا شخص جانتا ہو گا کہ ضروری نہیں کہ کسی جگہ کو سجانے کے لیے مہنگی آرائشی اشیاء اور فرنیچر کا استعمال کیا جاۓ، بلکہ اگر صرف درست رنگوں اور انداز کا ہی اچھا انتخاب کر لیں تو اس کے نتائج بھی بہت بہترین نکلیں گے۔

گھر کے ہر حصے کی طرح خوابگاہ میں بھی یہی اصول لاگو ہوتا ہے۔ اور ویسے بھی خوابگاہ آپ کے اپنے ذوق کے مطابق ہونی چاہیئے کیوں کہ یہ گھر کا وہ حصہ ہے جسے آپ بہت پرسکون اور آرام دہ رکھنا چاہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے ہم لاۓ ہیں 10 ایسے انداز جو یقیناً آپ کو اپنی خوابگاہ کی سجاوٹ میں مدد کریں گے۔

1. ​سفید کی خوبصورتی

خوبصورت سفید رنگ کا بستر اور اس کی ہم رنگ باقی آرائشی اشیاء اس پورے کمرے پر چھائی ہوئی ہیں۔ اور جیسا کہ آپ جانتے ہی ہوں گے کہ سفید رنگ خود بخود کشادگی کا احساس پیدا کرتا ہے۔ اس کی مثال آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

2. ​حسین ترین سیاہ

ایک گلیمرس خوابگاہ بنانے کے لیے سیاہ رنگ سب سے بہترین ہوتا ہے۔ تصویر میں دکھائی گئی اس جدید  خوابگاہ کا سیاہ فرش اور دیواریں سفید بستر اور دیگر اشیاء کے ساتھ مل کر دلکش ترین کنٹراسٹ پیش کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ادھر رکھا گیا شیشے کا مجسمہ اس کمرے کی شان ہی نرالی کر رہا ہے۔

3. ​وضع دار

سب سے پہلے تو آپ اس بڑے سے فانوس کو دیکھیں۔ جب اس کی خوبصورتی سے باہر نکل جائیں تو پھر اس خوبصورت مگر سادہ سے بستر پر نظر ڈالیں۔ اور اب اس پورے کمرے پر طائرانہ نظر دوڑائیں۔ کیا آپ کو کہیں کوئی کمی نظر آئی؟ نہیں نا۔۔۔ بس پھر آپ کے کمرے کے لیے یہ انداز کیسا ہے؟

4. ​رنگوں اور ٹیکسچر کی اہمیت

homify 臥室

کمرے کو متاثر بنانے میں رنگوں اور ٹیکسچر کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ جیسے ادھر اونی غالیچہ، شیشے کا فانوس، مخملی چادر اور لکڑی کا فرنیچر ہے۔

5. ​پردوں کی اہمیت

آج کل زیادہ تر لوگ سستے کے چکر میں پردوں کے بجاۓ فروسٹڈ شیشے کی کھڑکیاں استعمال کرتے ہیں مگر جب آپ کو خوبصورتی اور کلاس چاہیئے ہو تو پردوں کا استعمال لازمی ہوتا ہے۔

6. ​دلکش اور منفرد انداز

اس کمرے میں بستر اور اس کے ساتھ لگے ہیڈ بورڈ پر غور کریں۔ اس کے دونوں اطراف میں لگے شیشے ان کی شان میں کتنا اضافہ کر رہے ہیں نہ۔ اس کے علاوہ چھت تک کی کھڑکی اور لٹکتا ہوا فانوس۔۔۔ کیا اس سے زیادہ جدید انداز کوئی چاہے گا؟

7. ​خوبصورت لیمپ

اس سادہ سی خوابگاہ میں مرکزی آرائشی شے ادھر موجود حسین لیمپ ہیں جو کہ پورے کمرے میں مدھم روشنی پھیلا کر اسے خوبصورتی عطا کر رہے ہیں۔

8. جدید اور دلکش

اس پورے کمرے میں کسی بھی غیر ضروری شے کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ بس دیوار سے دونوں اطراف میں لٹکے فانوس اور خوبصورت چمڑے کا کاؤچ ہی کافی ہیں۔

9. زنانہ انداز

مدھم گلابی اور سفید رنگ سے سجا یہ کمرہ داخل ہوتے ہی ساتھ اس بات کا اعلان کرے گا کہ کسی لڑکی کا کمرہ ہے۔ اس کی ہر شے سے نزاکت اور دلکشی ٹپک رہی ہے جو لڑکیوں کا خاصہ ہوتی ہے۔

10. ​روایتی انداز

دیکھیں اس روایتی انداز والی خوابگاہ میں روشنی کے اضافے سے کتنی خوبصورتی پیدا ہو گئی ہے۔ اور ماحول میں دلکشی لانے کے لیے پھولوں کا استعمال تو بہت ہی زبردست ہے۔

خواب گاہ کے ڈیزائن میں کی جانے والی عام غلطیاں دیکھیں.

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點