مختلف مٹیریل سے مل کر بنا ایک خوبصورت گھر

要求報價

此為無效的號碼。請確認你的國碼、已去除前缀的 0 ,還有電話號碼是否都正確。
點擊 '送出' 的話,代表我已詳閱 隱私政策 並同意當我請求支援時,homify可以使用我之前提供的資料.
小提點:只要發電郵給 privacy@homify.com,你就能隨時撤回我們的使用權限。

مختلف مٹیریل سے مل کر بنا ایک خوبصورت گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
 房子 by Baltera Arquitectura, 古典風
Loading admin actions …

ہم آج آپ کے لیے جو  گھر لے کر آۓ ہیں اسے دیکھ کر آپ کو یقین آ جاۓ گا کہ ہمارے آرکیٹیکٹس سب سے بہتر ہیں۔ جس انداز سے اس گھر میں ہمارے ماہرین نے مختلف اشیاء جیسے پتھر، لکڑی، شیشے اور دھات کو اکٹھا کیا ہے اس کو دیکھنے کے بعد آپ کو بھی ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں کوئی شک نہیں رہ جاۓ گا۔ ان سب کو اکٹھا استعمال کر کہ اتنا جدید اور خوبصورت ترین گھر بنایا ہے۔

چلیں آپ بھی دیکھیں کہ یہ گھر کس طرح مختلف انداز کو ملا رہا ہے۔ اور ایک حسین یونٹ پیش کر رہا ہے۔

​حسین ترین۔۔۔ ہے نا!

ادھر موجود مختلف اشیاء کو دیکھیں۔ دھاتی لیمپ اور شیلف، لکڑی کی چھت اور فرش اور پتھروں کا اکٹھا استعمال۔۔۔ کیا اس سے زیادہ خوبصورت کچھ اور ہو سکتا ہے؟

​گھر کا پچھلا حصہ

جدید، دلکش اور تازگی بھرا۔ اور پھر ادھر موجود بیٹھنے کی جگہ۔۔۔ سوچیں آپ کے سر پر موجود لکڑی کی چھت ہو اور آپ چاہیں تو آرام دہ صوفے پر ورنہ کرسیوں پر بیٹھ کر خوبصورت منظر کا مزہ لیں۔

​دیوان خانہ

خوبصورتی سے رکھا ہوا فرنیچر اور وہ بھی ریٹرو انداز کا۔۔۔ واہ کیا بات ہے۔

ادھر موجود پتھروں کی دیوار کو دیکھیں

اس طرح کی حسین دیواریں آپ کو پورے گھر میں نظر آئیں گی۔ کتنا قدرتی انداز آ رہا ہے نا؟

​پرسکون، آرام دہ اور کشادہ

اس خوابگاہ میں ہر وہ چیز موجود ہے جو آپ کو اس کمرے میں چاہیۓ ہوتی ہے اور پھر باہر کے منظر کے تو کیا ہی کہنے ہیں۔

​باورچی خانہ

آپ کے ذہن میں کہیں کسی دیہی انداز کے باورچی خانے کا خاکہ تو نہیں آ رہا تھا؟ نہیں یہ ایک جدید اور خوبصورت باورچی خانہ ہے جس میں استعمال کیے گۓ رنگ اسے بہت دلکش بنا رہے ہیں۔

​سامنے کا حصہ

کیا اس گھر کا اگلا حصہ دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ اندر سے کیسا ہو گا؟ یہ گھر اندر سے کتنا روشن اور کشادہ ہے۔ اور اس میں ان اشیاء کو اس طرح ملایا گیا ہے جو عام طور پر اکٹھی اچھی نہیں لگتیں۔ مگر ہمارے ماہرین نے ان کو اس طرح استعمال کیا ہے کہ وہ بہترین نتائج دے رہے ہیں۔

شاندار سجاوٹ کے ساتھ ایک گھر دیکھیں.

 房子 by Casas inHAUS, 現代風

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

挖掘更多居家設計的靈感!