آپکےاگلےگھرکی تعمیر میں آسانی کے لئے 20 شاندارخاندانی گھر

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Genel Görünüm, ARAL TATİLÇİFTLİĞİ ARAL TATİLÇİFTLİĞİ 房子
Loading admin actions …

اپنے کنبے کے لئے ایک نیا گھر بنانا بہت ہی خوشگواراوراطمینان بخش کام ہے لیکن اگرآپ کو یہ نہیں معلوم کہ آپ کِس وضع قطع کا گھربنانا چاہتے ہیں تو یہ عمل ایک سردرد بھی بن سکتا ہے۔ اسلئےآج ہم نے آپکے لئےکچھ نہایت شانداراورپُرکشش گھرڈھونڈے ہیں جنکے ڈیزائن بہت ہی قابل ماہرین ِتعمیرات  نے اور تعمیر نہایت ہنرمند کاریگروں نے کی ہے۔ دیہی انداز کی لکڑی سے بنی کٹیا سے لیکر مختلف حصے جوڑ کر بنائی گئی انتہائی جدید رہائشگاہ تک ہمارے پاس انتہائی شاندارگھروں کا انتخاب موجود ہے جو کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ کو نا صرف تحریک دے گا بلکہ آپکے گھر کی تعمیر کو متاثر بھی کرے گا۔ آئیے دیکھتے ہیں

1۔ دیہی کشش

موسم سے بچاؤ کے بغیرقدرتی لکڑی کے ساختی عناصرسے بنا یہ گھر بالکل ایک گاؤں کے گھرکی طرح دکھائی دے رہا ہے۔ دوہری اُونچائی کی کھڑکی ایک ایسا تاثر دے رہی ہے جسے آپ کبھی بھُلا نہیں سکتے۔

2- جاذبِ نظرجدید ڈیزائن

homify

یہ تقریباً ایک روایتی گھرجیسا ہے لیکن کہیں کہیں ہمیں جدید عناصر بھی دکھائی دے رہے ہیں۔  جیسا کہ پتھروں کی تہہ اور کونے میں کھڑکی۔ باغ کتنا پیارا ہے نا؟

3۔ سادہ بنگلہ

homify 平房

جی ہاں یہ گھرسادہ اورچھوٹا ہے لیکن بہت خوبصورت اورپُر کشش ہے۔ شاندار وضع قطع اورباہم مدغم گیراج اسکو نفاست اورعملی پن دونوں دے رہے ہیں۔

4۔ رنگوں کا چھپاکا

یہ کتنا خوش کُن دیہی گھر ہے۔ قدرتی پتھر اور دھاری دار سرخ روغن شدہ چوکھٹا ایک ساتھ بہت بھلے دکھائی دے رہے ہیں  اورایک الگ تھلگ گھرکوبہت نمایاں کر رہے ہیں۔

5۔لکڑی کے گھٹوں سے بنی جدید کٹیا

لکڑی کے گھٹوں سے بنی یہ کٹیاجدت طرازی کا شاہکار ہے۔ یہ بہت  بڑی ہےاورآج کل کے زمانے کےحساب سے بنائی گئی ہےمگر لکڑیوں کا استعمال ماضی کی یاد دلا رہا ہےاوربہت آرام دہ لگ رہی ہے۔

6۔ کامل رنگ و روغن

نوآبادیاتی طرز کا یہ گھر باقی گھر جو ہم نے دیکھے ہیں جتنا ہی خوبصورت ہے۔ اسکا سہرا سوسن کے پھولوں جیسے روغن کو جاتا ہے جو کہ چھت پر لگی سرمئی ٹائلوں سے بالکل ہم آہنگ ہے۔ واہ کیا بات ہے۔ 

7۔ چھٹیوں کے لئے شاندار قیام گاہ

کیا اس گھر کو دیکھ کریہ تاثر نہیں ملتا کہ اسمیں رہنے والوں کو لگتا ہوگا کہ وہ سارا سال چھٹی مناتے ہیں۔ یہ خوشگوارحد تک سادہ اور تازگی سے بھرا ہے۔ ہمیں یہ بات بہت پسند آئی کہ بیرونی جگہ پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ 

8۔ چھوٹا مگر شاندار

ہوسکتا ہے کہ آپ کو یہ بہت ہی چھوٹا کٹیا نما گھر لگے۔ مگرجب آپ کے بچے اپنے اپنے گھر بار والے ہوجائیں تو اسکے علاوہ آپکو چاہئے بھی کیا؟۔ انتہائی کم پیسوں میں یہ بہت جلد اورآسانی سے بنے گا۔

9۔ جدید آسائش

یہ شانداردو منزلہ قیام گاہ آپ کے کنبے کے خوابوں کی تعبیر ہوسکتا ہے اور اگر آپ کی زمین کا ٹکڑا تھوڑا بڑا ہو تو آپ اسمیں سوئمنگ پوُل بھی بنا سکتے ہیں۔

10۔دیہی خوبیاں

یہ گھرروائتی دیہی گھروں جیسامگرجدت سے بنایا گیا ہے۔ ہمیں اسکے حسنِ توازن کےعلاوہ موسم سے بچاؤ کے بغیرلال اینٹوں اور سفید پلستر کا ملاپ بہت پسند آیا۔

11۔ گھر کے ساتھ پُرکشش منظر بھی

پانی کے پاس یہ کیا شاندارجائیداد ہے۔ منظر سے محظوظ ہونے کے لئے شیشے کا صدر دروازہ لگایا گیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وقت گزارنے کے لئے یہ گھر بہت ہی پُرسکون اور آرام دہ ہوگا۔

12۔ روایت کے لئے ہاں

پتھروں سے بنا یہ ڈبہ نما گھر پرانے زمانے کی گھر بنانے کی تکنیکوں اور وضع قطع کی یاد دلا رہا ہے۔ گہرے رنگ کی لکڑی کے ساتھ بنا اِس گھر کا سامنے کا حصہ بہت مضبوط ہے۔

13۔عالیشان یک رنگی

گہرے رنگ کی چھت اورسامنے کے سفید حصے کے ساتھ یہ گھر انتہائی شاندار لگ رہا ہے۔ اسکے دونوں طرف پھیلے ہوئے حصے ہمیں بہت پسند آئے جسمیں دستیاب جگہ یقیناً کافی ہوگی۔ یہ گھرایک مصروف گھرانے کے لئے بالکل ٹھیک ہے۔ 

14. قدری وضع قطع

جدید طرزِتعمیر نےاِس گھر میں قدری عناصر کے استعمال کو بے حد جاذبِ نظر بنا دیا ہے۔حالانکہ اسکا باغ بالکل دیہی طرز کا ہے۔ کیا حسین امتزاج ہے۔

15۔ بحیرہِ روم کی عکاسی

سرخی مائل بھورے رنگ کی ٹائلیں اورقدرتی پتھروں سے بنی چھت اکھٹی ہمیشہ خوبصورت لگتی ہیں اور بحیرہِ روم کی یاد دلاتی ہیں۔ منقش شیشوں کا یہاں وہاں استعمال بھی غیرمعمولی اورمنفرد دکھائی دے رہا ہے۔ 

16۔ نیا اور پُرانا

کسی پرانے بد وضع اور سپاٹ گھر کوتبدیل اورازسرِنو آرائش کرنے کا نتیجہ ایک شاندار گھر کی صورت میں نکل سکتا ہے جسمیں ایک کنبہ آرام سے رہ سکے۔ اس گھر کے اندر کافی جگہ دستیاب ہے کسی جدید پلستر اور رنگ و ورغن کی مدد سے اسکو قابلِ استعمال بنایا جا سکتا ہے۔ کافی سالوں تک انکی تازگی برقراررہے گی۔

17۔ ہرچیز کا تھوڑا بہت

homify 房子

جی ہاں ایک ایسا گھر بنائیے جسمیں مختلف طرزتعمیرات کو تھوڑا تھوڑا استعمال کیا گیا ہو جیسا کہ اس گھر میں کیا گیا ہے۔ دیہی، شہری،سادہ، پیچیدہ ہرقسم کے ڈیزائن اورطرزِ تعمیر کا یہاں کھلے دل سے استعمال کیا گیا ہے۔ 

18۔ جوڑ کر بنائے جانے کی خوشی

یہ گھر حسین ہے مگر اگر ہم آپ کو بتائیں کہ یہ ماحول دوست اور مختلف حصے جوڑ کربنایا گیا ہے تو کیا آپ زیادہ متاثر ہونگے؟اگرآپ کوئی ایسا ملتا جلتا گھر بنانا چاہ رہے ہیں تو اسکو ایک مثال کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ 

19۔ مکمل طور پر کُھلا ہوا

اگر زمین کا کوئی ایسا ٹکڑا آپ کے ذہن میں ہے جو چادر اور چاردیواری کے تحفظ کو یقینی بنا سکتا ہوتو کیوں نہ گھر کے سامنے کا سارا حصہ شیشے کا بنا دیا جائے؟ آس پاس کے ماحول سے لطف اندوز ہونے کا کیا شاندار طریقہ ہے۔

20۔ واضح اور خوبصورت

کیا آپ ایک ایسا گھر بنا سکتے ہیں جو رنگوں سے تو بھرپور ہو مگر کسی کارٹون فلم کا حصہ نہ لگے؟ کیوں نہیں، آپ بغیر روغن کے قدرتی لکڑی کا استعمال کر کے ایک متوازن احساس قائم کر سکتے ہیں؟ یہ کتنا دلچسپ خاندانی گھر ہے۔ 

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點