6 جدید باورچی خانے : جنہیں آپ پسند کریں گے

usranaz usranaz
Hofhaus 1890, Lichters Living Lichters Living 廚房
Loading admin actions …

جب آپ گھر کے اندرونی حصے کی سجاوٹ کرتے ہیں تو باورچی خانہ اور اسکا ڈیزائن بہت اھمیت رکھتا ھے۔باورچی خانہ گھر کا ایک ضروری حصہ ھوتا ھے،جہاں ھم اپنے دن کا بہت سا حصہ کھانے پکانے اور اشیاء سٹور کرنے میں گزارتے ہیں۔ باورچی خانہ کو ڈیزائن کرتے وقت بہت سی چیزوں کو مدِ نظر رکھنا پڑتا ھے،فرشوں کے ڈیزائن سے لے کر دیواروں، الماریوں اور فرنیچر کے ڈیزائن تک سب کو بہت احتاط سے منتخب کرنا پڑتا ھے۔اگر ہم باورچی خانہ کے روغن کی بات کریں توچھوٹے کچن کے لئے  ہلکا رنگ روشن رنگوں کی نسبت بہت بہتررہے گا،ھم جانتے ہیں کہ سفید رنگ بھی مناسب رہے گا کیوں کہ یہ تاریک جگہوں کو چھپا دیتا ھے۔

اس آئیڈیا بک میں آج ہم آپ کو 6 جدید باورچی خانے دکھائیں گے،جہاں پر سفید رنگ اس کے ڈیزائن میں بنیادی کردار ادا کر رھا ھے۔

دیہاتی ڈیزائن کے ساتھ سادہ اور سٹائلش ڈیزائن

چھوٹی جگہ پر سفید رنگ استعمال کرنے کا شکریہ،کچن کو روشن اور آنکھوں کے لئے فرحت بخش احساس پیدا کر رہا ھے جب کہ دیہی طرز کی الماری ڈیزائن کو مزید تقوہت دے رہی ھے۔دیہی انداز کو ابھارنے والے عناصر کے ساتھ جیسے باورچی خانہ کے نچلے حصے میں بہت سی الماریوں اور شیلفوں کا استعمال اس کے ڈیزائن کو شاندار بنا رہا ھے۔

یہ باورچی خانہ اپنے شاندار سٹائل کے ساتھ سادگی میں بنایا گیا ھے،اپنی سادگی کی بدولت یہ بیت خوبصورت بن گیا ھے جیسے کہ ادررونی ڈیزائن میں قدرتی روشنی کا خاص خیال رکھا گیا ھے اور اس کو ایکے ماحول کو معتدل اورفرحت بخش بنایا گیا ھے۔

بالکونی میں کھلی طرز کے باورچی کھانے

سکینڈی نیویا کے بہترین کھانوں کے لئے ایک جدید ڈیزائن،خاکستری اور سفید رنگوں کے حسین امتزاج کے ساتھ اس ڈیزائن میں سادگی اور خوبصورتی کامجموعہ ھے۔

بالکونی میں کھلی طرز کا کچن ایک خاص فائدے کے ساتھ ایک دلکش کشش رکھتا ھے۔سکینڈی نیویا سٹائل اپنے ہلکے رنگوں اور خوبصورت لکڑی کے قدرتی رنگوں کی وجہ جانا جاتا ھے۔

باورچی خانہ کی ترتیب میں لکڑی کا میز ایک شاندار اضافہ ھے۔یہ نہ صرف کھانا پیش کرنے کے لئے بلکہ دوپہر اور صبح کا ناشتہ کے لئے بہترین جگہ فراہم کرتا ھے۔

لکڑی کی الماریوں کے ساتھ سفید رنگ کے اشتراک کا ڈیزائن

یہ جدید ٹچ کے ساتھ سادہ ڈیزائن ھے۔جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ھے کہ اوپر والے حصے میں سفید رنگ اور نچلے حصے میں لکڑی کی الماریوں پر قدرتی رنگ ایک حسین امتزاج ھے۔

فرشی ٹائل ایک تین جہتی ڈیزائن کے ساتھ سیاہ اور سفید کا امتزاج ہے،کچن کی سطح سیاہ ٹائلز کے ساتھ ایک خوبصورت منظر پیش کر رہی ھے۔

سفید اور گہرے سبز رنگ کے مجموعے کے ساتھ ایک جدید باورچی خانہ

یہ سیدھی لائنوں پر مشتمل ایک جدید ڈیزائن ھے،اشیاء کی ترتیب، بناوٹ اور رنگوں کے مجموعے میں اسکی خوبصورتی پنہاں ھے۔دیواروں پر سفید رنگ جب کہ الماریوں پر گہرا سبز رنگ ایک دلکش انداز پیش کر رہا ھے۔

اس باورچی خانے کے ڈیزائن میں مخصوص عنصر لکڑی کا دلکش بار ھے،جو کہ کچن کی شان و شوکت اور خوبصورتی کو بڑھا رھا ھے۔چھت سے لٹکتے فانوس اس کھانے کی میز پر روشنی بکھیرتے اس جدید ڈیزائن  میں قابلِ ذکر کردار ادا کر رھے ہیں۔

جدید سفید باورچی خانے

اس کچن میں خوبصورت ماربل بار کے لئے استعمال کی گئی ھے،جو کہ سیاہ رنگ کی صورت میں باورچی خانہ کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ھے۔چمکدار مواد سے تیار شدہ سفید الماریاں اپنے بغیر ھینڈل کے ساتھ نہ صرف باورچی خانہ میں کشادہ جگہ فراہم کرتی ہیں بلکہ ایک جدید ٹچ بھی فراہم کرتی ہیں۔

سفید پتھریلی دیوار کے ساتھ باورچی خانہ

homify 現代廚房設計點子、靈感&圖片

محدود جگہ کے لئے یہ ایک بہترین باورچی خانہ کا ڈیزائن ھے۔باورچی خانہ میں بہت سی جگہوں پر خستہ حالی اور بھدۓ پن کو چھپانے کے لئے سفید رنگ کا استعمال کیا گیا ھے۔گھر میں سامنے کی طرف ایک سفید پتھریلی دیوار سفید الماریوں کے ساتھ ایک دلکش ڈیزائن پیش کر رھی ھے۔

چھت سے لٹکتی روشنیاں ایک خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیں۔یہ کچن دلچسپ،جدید اور حفظانِ صحت کے لئے بہترین ھے۔

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點