5 چھوٹے مگر شاندار غسل خانے

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify 浴室
Loading admin actions …

چھوٹی جگہ اور خوبصورتی کے درمیان ہمیشہ جنگ جاری رہتی ہے۔

غسل خانے جو کہ بہت چھوٹی جگہ پر مشتمل ہوں ان کی آرائش کرنا بہت ہی مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ لیکن آج ہومی فائی میں ہم آپ کو کچھ ایسے تخلیقی طریقے دکھانے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے غسل خانے کو سب سے بہترین بنا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم نے پوری دنیا سے 5 بہترین چھوٹے سائز کے غسل خانے چنے ہیں جو کہ چند مشہور ترین ماہرین کے تیار کردہ ہیں۔ ان کی مدد سے آج آپ جانیں گے کہ کس طرح سے چھوٹی جگہ کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔

چلیں آپ بھی دیکھیں۔

1- پتلی جگہوں کے لیے خوبصورت انداز

homify 浴室

بے شک اس غسل خانے کا سائز بہت چھوٹا ہے مگر اس میں ہر وہ چیز موجود ہے جس کی آپ کو ضرورت ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ نہایت جدید اور کارآمد بھی لگ رہا ہے۔ اس کے آکے لگا شیشے کا دروازہ بھی پورے غسل خانے کو پانی کے چھینٹوں سے بچاۓ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ سرمئی رنگ کے استعمال سے اس کو بہت قدرتی انداز مل رہا ہے۔

2- قدرتی رعنائی

اس غسل خانے میں اتنی دلکشی لانے میں بہت سی چیزیں شامل ہیں۔ جس میں سب سے اہم ادھر کی خوبصورت روشنی ہے جو کہ شیلف کو طلوع ہوتے سورج کی سی رعنائی عطا کر رہی ہے۔

اس کس علاوہ سبز رنگ کے رگ بالکل اصلی گھاس کا سا تاثر پیش کر رہے ہیں، جو کہ اس غسل خانے کو اور زیادہ دلکش اور منفرد بنا رہے ہیں۔ پیلی روشنی کے استعمال سے ایسا لگ رہا ہے جیسے سورج گھاس کے ان قطعوں پر اپنی مدھم شعاعیں بکھیر رہا ہو۔

3- ہر جگہ کا استعمال

ہمارے ماہرین نے اس غسل خانے کی ہر ہر جگہ کا استعمال کیا ہے۔ یہاں تک کے سنک اور شاور کے درمیان موجود جگہ کو بھی ضائع نہیں کیا گیا ہے اور ادھر ٹوائلٹ سیٹ لگائی گئی ہے۔

شاور کے اندر چھوٹے شیلف لگاۓ گئے ہیں تاکہ ادھر ذاتی استعمال کی اشیاء آسانی سے رکھی جا سکیں۔

4- کھلی چھت کے ساتھ

چھوٹی جگہ پر موجود غسل خانے زیادہ تر تنگ اور حبس زدہ ہو جاتے ہیں، اس لیے ہمارے ماہرین نے نے اس غسل خانے میں کھلی چھت ایک روشن دان کی شکل میں بنائی ہے۔ جس سے قدرتی روشنی باآسانی اندر آ رہی ہے۔ 

اس طرح  کے کا انداز ممٹی پر بنے غسل خانوں کے لیے بہترین ہے۔

5- رنگوں کا کمال

homify 現代浴室設計點子、靈感&圖片

اس غسل خانے میں ماہرین نے رنگوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے کھیلا ہے۔ شوخ رنگوں کی مدد سے سجائی گئی یہ دیواریں دیکھنے والوں کی توجہ اس بات سے بالکل ہٹا دے رہی ہیں کہ اصل میں یہ غسل خانہ کتنا چھوٹا سا ہے۔
یہ واقعی ایک ذہانت سے بھرپور بے حد دلکش انداز ہے۔

17 چھوٹےباتھ رومز جنہیں آپ کو, آپ کے باتھ روم کی تزئین و آرائش کرنے سے پہلے دیکھنا چاہیئے.

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點