8 شاندار اور منفرد خوابگاہیں جنکی نقل کی جا سکتی ہے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
RISTRUTTURAZIONE: una casa da monte affacciata sul lago , STUDIO PAOLA FAVRETTO SAGL STUDIO PAOLA FAVRETTO SAGL 臥室 複合木地板 Transparent
Loading admin actions …

آپکی خوابگاہ آپکی پناہ گاہ ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ دن بھر کے تھکے ہوئے آتے ہیں اور بغیر کسی خلل کے آرام کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جسکو آپ مکمل طور پر اپنا بنا سکتے ہیں کیونکہ آپ کے علاوہ اسکو کوئی اور نہیں دیکھے گا۔ اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ خوابگاہ کی آرائش پر توجہ نہیں دیتے کہ اسکو کانسا کسی نے دیکھنا ہے اسلئے اسکو گھر کے باقی کمروں کی طرح خوبصورت بنانے کی ضرورت نہیں۔ مگر خوابگاہ ایک ایسی جگہ ہے جسکو آپ اپنی مرضی اور ذوق کے عین مطابق ڈیزائن کر سکتے اور سجا سکتے ہیں۔ 

نیچے ایسی8 شاندار اورمنفرد خوابگاہوں کی تصویریں دی گئی ہیں جو آپ کو اپنی ایک شاندار پناہ گاہ بنانے کے لئے تحریک دیں گی۔ سادہ اور نفیس طرزِ آرائش سے لیکر پلنگ تبدیل کرنے جیسے سادہ طریقے تک اس فہرست میں سب کچھ ہے۔ اپنی خوابگاہ کو ایسی جگہ میں بدلئے جسکو آپ کبھی نہ چھوڑنا چاہیں۔ 

1۔ پانچ ستاروں والے ہوٹل میں سوئیں

اگر آپ ہر وقت یہ محسوس کرنا چاہتے ہیں کہ آپ چھٹی منارہے ہیں تو اپنے کمرے کو پانچ ستاروں والے ہوٹل کی خوابگاہ میں بدل دیں۔ ہلکے رنگوں کا استعمال اس ڈیزائن کی بنیادی شرط ہے۔ اسکے علاوہ آپ کی خوابگاہ کا ایک باوقار تاثر قائم ہونا چاہئے۔ دو رنگوں والا یہ خاکی وال پیپراس کمرے میں استعمال شدہ باقی رنگوں کے خلاف جائے بغیر ایک نئی جہت عطا کر رہا ہے۔ ہوٹل کے اس ڈیزائن میں بستر کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اسکو نہایت آرام دہ ہونا چاہئے اور پلنگ پوش بھی بہت پُرآسائش، نرم گدیلا ہونا چاہئے۔ اگر سفید رنگ میں ہو تو کیا ہی بات ہے۔بسترکے لئے زیادہ دھاگوں والی چادروں کا انتخاب کریں تاکہ کمرہ پوری طرح پُر کیف لگ سکے۔ متناسب سائیڈ میزیں اور لیمپ کمرے کی شوبھا کو کچھ اور بڑھا رہے ہیں ۔ اگر آپ یہاں سو رہے ہوں تو آپ اس  کمرے کو کبھی بھی چھوڑنا نہیں چاہیں گے۔ 

2۔ جادوئی تاثر

kate apt, labzona labzona 臥室

وہ لوگ جنکے اندر کا بچہ ابھی چھوٹا ہی ہے انکے لئے ایک جادوئی اور رنگا رنگ خوابگاہ ڈیزائن کرنا ٹھیک رہے گا۔ سب سے پہلے کوئی اچھا سا رنگ منتخب کریں جیسا کہ اِس تصویر میں دکھائی گئی خوابگاہ میں نیلگوں سبز رنگ اور روشن زرد رنگ مِل کر اس کمرے کو جاندار بنا رہے ہیں۔ دیواروں پر تصویروں کا مجموعہ یا چپکائی گئی تصاویر کمرے کو ایک انفرادیت بخشیں گی جیسا کہ اس کمرے میں تار پر بیٹھے پرندوں کی تصاویر لگی ہیں۔ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال پلنگ پر کریں۔ یا تو منفرد مسہری لے آئیں یا اس تصویر میں دکھائے گئے سادہ پلیٹ فارم کی طرح بنالیں۔ چادروں اور دیگر اشیاء کو استعمال شدہ رنگوں سے ہم آہنگ ہونا چاہئے مگرتھوڑا مختلف بھی ہونا چاہئے۔ جیسا کہ اس تصویر میں دکھائی دی گئی کرسیاں جنکو سائیڈ میزوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اپنے اندر کے بچے کو کھیلنے دیجئےاور ایک شاندار خوابگاہ کے مالک بن جائیں۔

3۔ تھوڑا ہٹ کے سوچئے

اگرآپ دوسروں سے الگ تھلگ اور منفرد نظر آنا چاہتے ہیں تو آپ ایک عام چوکور شکل کے پلنگ پر کیوں سوئیں؟ تھوڑا ہٹ کے سوچئے اور اتنے ہی خاص پلنگ کا انتخاب کریں جتنے آپ ہیں۔ اس خوابگاہ میں گول پلنگ استعمال کیا گیا ہے جو کہ خوابگاہ کی سجاوٹ میں کم کم ہی نظر آتا ہے۔ اس پلنگ کی وجہ سے یہ خوابگاہ کسی اور ہی دنیا کی لگ رہی ہے۔ پلنگ کو نہایت خوبصورت اور نرم پلنگ پوش سے سجایا گیا ہے۔ مجموعی تاثرجاذبِ نظر ہے مگر پلنگ کی شکل کو نہایت اچھے سے نمایاں کر رہا ہے۔ اُونچی محراب دار چھت اور نمایاں طور پر نظر آنے والی اینٹیں اس کمرے کو مزید نکھار رہی ہیں اور اس خوابگاہ کو منفرد اور فنکارانہ بنا رہی ہیں۔ 

4۔ روشن اورسفید

سفید رنگ اورلکڑی کا باہم استعمال ایک ایسا لازوال امتزاج ہے جو کسی بھی جگہ میں نئی جان ڈال دیتا ہے۔ مگر خوابگاہ میں انکے استعمال کی بات ہی کچھ اور ہے۔خوابگاہ میں استعمال ہونے والی سفید اشیاء کچھ بھی ہو سکتی ہیں جیسا کہ نہایت باریک کام والی مسہری جو کہ اس وسیع خوابگاہ میں استعمال کی گئی ہے۔ سفید رنگ کا استعمال جگہ کو مجموعی طور پر صاف، ستھرا اور کشادگی کا احساس دے رہا ہے۔ مہین پردے اور نرم گدیلا بستراس خوابگاہ کو بہت ہی آرام دہ بنا رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے جیسے آپ کسی یونانی جزیرے پر چھٹیاں منا رہے ہیں۔  

5۔ خوابگاہ میں فنکاری اختیار کرنا

اگر آپ فنونِ لطیفہ اور جدید ڈیزائن کے دلدادہ ہیں تو آپکی خوابگاہ کے لئے یہ ایک بہترین مثال ہے۔ ایک پوری دیوار پر بنی بہت خوبصورت تصویر نے ہی اس کمرے کی سجاوٹ کے تمام تقاضے پورے کر دیے ہیں ۔ باقی کی جگہ میں سفید اور روشن رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے جسکی وجہ سے تصویر کے رنگ حقیقی معنوں میں نمایاں ہو رہے ہیں۔ مہین پردوں اور سفید پلنگ پوش کمرے کو پُر آسائش بنا رہے ہیں جبکہ چھت پر لگا فانوس اسکی تابانی میں مزید کچھ اضافہ کر رہا ہے۔ سرمئی رنگ کا فرش سفید رنگ کے مقابلے میں ایک عمدہ تضاد فراہم کررہا ہے اورعمومی طور پر استعمال ہونے سخت لکڑی  کے فرش سےنا صرف مختلف ہے بلکہ اس خوابگاہ کے فنکارانہ اور جدید تاثر سےمیل بھی کھا رہا ہے۔ 

6۔ مختلف ڈیزائن کی ملی جلی آرائش

کون کہتا ہے کہ خوابگاہ کی آرائش کرتے وقت آپ سجاوٹ کے کسی ایک سٹائل کو اپنا سکتے ہیں۔ خوابگاہ آپکی جگہ ہے جسکو آپ کسی بھی انداز میں سجا سکتے ہیں اور اگر آپ کسی ایک انداز پرقانع نہیں ہونا چاہتے تو نہ ہوں۔ یہ شاندار خوابگاہ اس بات کی بہترین مثال ہے کہ آرائش کرتے وقت مختلف اندازِ سجاوٹ سلیقے سے استعمال کئے جا سکتے ہیں کہ کمرا ٹھسا ہوا نہ لگے۔ پتھراوراینٹوں کی دیواریں عمدہ طریقےسے اونچی محرابی چھت اوردیہی انداز کے لکڑی کے شہتیروں کی متضاد ہیں۔ کمرے کے بیچ میں دیوار جدید زمانے کی ہے جبکہ پلنگ اورشوخ رنگ کا پلنگ پوش وکٹورین عہد کے ڈیزائن کا ہے۔ انکے علاوہ بھی کمرے میں جدید اور پرانے زمانے کے فرنیچر کو ملا کر رکھا گیا ہے اورکچھ بھی علیحدہ نہیں لگ رہا ۔ 

7۔ شہری اور رائج الوقت فیشن کے مطابق خوابگاہ

اگرآپ فیشن پرست ہیں اور جدید وضع قطع کو پسند کرتے ہیں تو یہ خوابگاہ آپ کو پسند آنی چاہئے۔ لکڑی کے تختوں کو جوڑکربنایا گیا بستر آج کل کے فیشن کے مطابق ہے ۔ خود سے بنائے جا سکنے والے اس تختے نے پلنگ کے لئے درکارروایتی اور مہنگے چوکھٹوں کی ضرورت ختم کر دی ہے۔ اس سے پلنگ کے نیچے کچھ اضافی سٹوریج بھی مل رہا ہے اور مجموعی طور پربہت دلآویز لگ رہا ہے۔ مختلف زاویوں والا آج کل کے دور کا فرنیچر جیسا کہ کرسی اس کمرے کو منفرد اور فنکارانہ بنا رہی ہے۔ دیواروں پر بنی یا چسپاں تصویریں، فنِ نقاشی کے کچھ نمونے اور سادہ پلنگ پوش اس کمرے کو آج کل کے تقاضوں سے بالکل ہم آہنگ کردیں گی۔ 

8۔ ابتر حالت بھی طرحدار ہے

آپ کو اپنی خوابگاہ کی آرائش کے لئے زیادہ پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں۔ ابتریا پھٹی پرانی حالت کا ڈیزائن کسی بھی جگہ میں اچھا لگتا ہے خاص طور پر خوابگاہ میں۔ لکڑی کے پرانے تختوں سے بنائی گئی یہ مسہری کمرے کو ایک خاص شخصیت عطا کر رہی ہے اور اسکو منفرد بنا رہی ہے۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جسکو آپ جب بھی دیکھیں اِس پر فخر کر سکتے ہیں۔ لکڑی کے بڑے تختے کا پلیٹ فارم مسہری کو نمایاں ہونے دے رہا ہے۔ یہ مہنگا بھی بالکل نہیں ہے ۔ پلنگ پوش کوئی بھی آرام دہ سا ہوسکتا ہے۔ سفید دیواریں اور مہین پردے کمرے کو کھلا اور روشن بنا رہے ہیں اور توجہ کا سارا مرکز پلنگ کو بننے دے رہے ہیں۔ 

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點