11 طریقے جن کی مدد سے آپ اپنے غسل خانے کو نئی شکل دے سکتے ہیں

Hamna – Homify Hamna – Homify
Waschtisch mit Apothekerschrank, Helm Design by Helm Einrichtung GmbH Helm Design by Helm Einrichtung GmbH 現代浴室設計點子、靈感&圖片
Loading admin actions …

کبھی آپ نے سوچا ہے کہ آپ کس طرح اپنے غسل خانے کو بہت زیادہ پیسے خرچ کیے بغیر ہی پرتعیش انداز دے سکتے ہیں؟ آپ اس سوچ میں اکیلے نہیں ہیں۔ خوبصورت اور پر تعیش انداز کے غسل خانے کے لوازمات آج کل بہت مشہور ہیں۔ کیونکہ ان کے استعمال سے بہت جلدی اور آسانی سے آپ اپنے غسل خانے میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ 

لیکن ایسی کون سی چیزیں استعمال کی جائیں جن سے آپ کا غسل خانے خوبصورت لگے، اور وہ کون سا سب سے آسان طریقہ ہے جس کےذریعے آپ بہت زیادہ پیسے خرچ کیے بغیر ہی اپنے غسل خانے کو زبردست اسٹائل دے سکتے ہیں؟ چلیں آج ہومی فائی میں آپ کے لیے ہم لاۓ ہیں ایسے 11 طریقے جن کی مدد سے آپ اپنے غسل خانے کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

1- ایک خوبصورت سفید پودے کا اضافہ کریں

پر تعیش انداز کے غسل خانوں میں ہمیشہ تازہ اور قدرتی ماحول ہوتا ہے۔ اس لیے ایک خوبصورت گھر کے اندر رکھنے والا پودا آپ کے غسل خانے کو بہت قدرتی انداز دے گا۔ سپا جیسا انداز لانے کے لیے آپ سفید پھولوں والا پدا چنیں اور اسے چمکدار دھاتی پوٹ میں رکھیں۔

2- رول کیے ہوۓ تولیے

رول شدہ تولیے آپ کے غسل خانے کو کسی 5 سٹار ہوٹل کا سا انداز دیتے ہیں۔ آپ ان تولیوں کو چھوٹی ڈھیریاں بنا کر رکھ سکتے ہیں۔

3- خوبصورت ٹرے

آپ اپنے غسل خانے میں ایک خوبصورت سی ٹرے رکھ لیں جس میں پرفیوم کی بوتل، ہینڈ واش اور چھوٹے تولیے رکھے جا سکتے ہوں۔

4- پھیلاوے کو درازوں کے ذریعے سمیٹیں

درازوں کو منظم کرنے والی اشیاء پر تھوڑا خرچہ کر لیں۔ ان میں بنے چھوٹے چھوٹے خانے آپ کی چیزوں کو منظم رکھنے میں آپ کا بہت ساتھ دیں گی۔ 

5- رنگوں کے حساب سے اشیاء رکھیں

آپ اپنے پاس موجود تمام چیزوں میں سب سے خوبصورت اور رنگوں کے حساب سے چیزیں چنیں اور انہیں سامنے سجا دیں۔ لیکن اس چیز کا خیال رکھیں کہ یہ چیزیں پورے غسل خانے کی کلر سکیم کے حساب سے ہوں۔

6- تیز روشنی کو خوبصورت لیمپ شیڈ سے مدھم کریں

ایک پر تعیش غسل خانہ کبھی بھی تیز اور عجیب سی روشنی کے ساتھ نہیں ہوتا۔ اسی لیے آپ بھی اپنے غسل خانے کی تیز اور چبھتی ہوئی روشنی کو لیمپ شیڈ کے ذریعے مدھم کریں۔

7- شیشے کے پیچھے روشنی کی سٹرپس لگائیں

سٹرپ لائٹس آج کل بہت زیادہ سستی اور آرام سے مل جاتی ہیں۔ آپ انہیں اپنے شیشے کے پیچھے یا پھر شیلف کے نچلے حصےیہ لائٹس لگا سکتے ہیں۔ بس خیال رکھیں کہ وہ اچھی طرح سے چھپی ہوئی ہوں تاکہ ان کی روشنی ہلکی اور مدھم ہوں۔

8- پرانے فانوس کو سفید رنگ کر کہ دوبارہ استعمال کریں

فانوس آرائش کا وہ انداز پیش کرتے ہیں جو کوئی اور چیز پیش نہیں کر سکتی۔ اس کی خوبصورتی ہر کمرے کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کر سکتی ہے۔ اگر آپ اپنے باتھ روم کی روشنیوں کو نہیں بدل سکتے تو آپ اس کی جگہ کسی پرانے فانوس کو سفید رنگ کر کے بھی لٹکا سکتے ہیں۔ 

9- بانس کی سکرین

بانس کی پتلی سی سکرین آپ کے غسل خانے میں بہت ہی قدرتی اور خوبصورت انداز لاۓ گی اور یہ فائدہ صرف بانس ہی نہیں بلکہ کسی بھی قدرتی مٹیریل کے استعمال سے حاصل ہو گا۔

10- اگربتیوں کا اضافہ

homify 現代浴室設計點子、靈感&圖片 MDF

ایک پرتعیش غسل خانے میں آپ کی تمام حساسیات تازہ دم ہونی چاہیے۔ اسی لیے غسل خانے میں پھیلی مدھم اور پرکشش خوشبو اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیں گی اور آپ کو اور زیادہ پرسکون کریں گی۔

11- ملتی جلتی ٹیکسٹائیل

MIESZKANIE POKAZOWE NA OŁTASZYNIE, Q2Design Q2Design 浴室

ہم میں سے کافی سارے لوگوں کے غسل خانے میں بے رنگ تولیے اور بے جوڑ میٹ رکھے ہوۓ ہوتے ہیں اس کی وجہ سے سارے غسل خانے میں غیر منظم انداز آتا ہے۔ اسی لیے آپ اپنی تولیوں، باتھ میٹ اور دیگر ٹیکسٹائیل کی چیزوں کو رنگوں کے حساب سے خریدیں۔ اس سے آپ کے غسل خانے کو مزید پر تعیش انداز ملے گا۔

غسل خانے میں بہتری کے 16 آسان اور سستے طریقے.

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點