آپکے گھر کی باذوق آرائش کی 13 تجاویز

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Saffraan Ave, House Couture Interior Design Studio House Couture Interior Design Studio 臥室
Loading admin actions …

آج ہومی فائی پر ہم آپکے لئے انتہائی عمدگی سے سجائے گئے دو گھر لائے ہیں۔ اِن گھروں کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے آپ گھر کی اندرونی اور بیرونی سجاوٹ کے 13 مختلف شاندار طریقے دیکھ سکیں گے۔ 

جدید اورمرکب طرزِتعمیر کا استعمال گھر کے مختلف حصوں مثلاً خوابگاہ،رہنے سہنے کے کمرے، کھانے پینے کے کمرے، گھر میں بنے دفتر اور بالکونی وغیرہ میں کیا گیا ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ انکو زیادہ سے زیادہ قابلِ استعمال بنایا گیا ہے جبکہ آرائش میں خوبصورتی کے پہلو کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیا۔ مختلف تعمیراتی سامان مثلاً لکڑی، سرامک اور پتھرکے ذہانت سے اورشوخ اور بھڑکیلی روشنیوں کے اثرات کا سوچ سمجھ کر استعمال کرنے کی وجہ سے اِن دو گھروں کونفاست اور دلفریبی مل رہی ہے۔ 

ان میں سے ایک گھر پرکشش ماحول کا دعویدار ہے جو کہ قدیم اور جدید زمانے کی آرائش کے امتزاج کی وجہ سے ہے۔  باوقار نمونوں والے شاہانہ پارچہ جات کا عمدگی سے استعمال ذاتی ذوق کی نشاندہی کر رہا ہے اور سجاوٹ کو انفرادیت بخش رہا ہے۔ دوسرا سمندر کے کنارے پر بنا ایک شاندار گھر ہے اور آس پاس کے ماحول کی اندورنی اور بیرونی جگہ کی آرائش کے مابین ہمواراور بے رکاوٹ روانی کے ساتھ عکاسی کی گئی ہے۔  گھر کے مالک کی جانب سے اکھٹے کئے گئےفن پاروں کے شاندار نمونوں کے مجموعوں کوگھر میں جگہ جگہ اتنی نفاست سے لگایا گیا ہے کہ انکی فنکارانہ سوچ متاثر نہیں ہورہی۔ 

آئئے ان دونوں شاندار گھروں کے دورے پر چلیں اور اندرونی اور بیرونی طرزِ تعمیر کے شاہکاروں سے لطف اندوز ہوں۔ 

آئیے چلتے ہیں!

1۔ سستانے اورٹی وی دیکھنے کے الگ حصے

رنگوں اور آرائش میں جدید طریقوں کا ذہانت سے استعمال اور سمندر کا خوبصورت نظارہ دونوں ہی اپنے خاندان کے ساتھ آپکے وقت اور ٹی وی پر اپنے پسندیدہ پروگرام دیکھنے کو  پُرسکون اور آرام دہ بنا رہےہیں۔ 

2۔ چائے کی ایک گرما گرم پیالی کے بارے میں کیا خیال ہے؟

جب آپ نرم روئیں والے اس صوفے پر بیٹھے ہوں اور اس وسیع کھڑکی کے پار قدرت کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہوں۔ 

3۔ روشن ماحول اور سبز رنگ کا استعمال اس باورچی خانے جسمیں سٹوریج کی کافی گنجائش ہے میں سفید رنگ کی فراوانی کو نمایاں کر رہے ہیں

4۔ پُرکشش وال پیپر اور موم بتیوں والا فانوس

بھورے اور سرمئی رنگ سے آراستہ اِس خوش وضع اور متوازن جگہ کو لازوال بنا رہے ہیں۔ 

5۔ اس بالکونی کا جدید مگر والہانہ انداز دوستوں کے ساتھ بے فکری سے وقت گزارنے کی دعوت دے رہے ہیں؟ کیا آپ بون فائر کرنا چاہیں گے؟

6۔ کالج کے دوستوں کے اجتماع میں کیا پہننا ہے، فیصلہ نہیں کر پارہے؟

یہ شاندارگزرگاہ اور انفرادی ذوق کی فیاضانہ عکاسی اس فیصلے میں آپکی مدد کرسکتی ہے اس جگہ بیٹھ کر آپ اس پر غور و فکر کر سکتے ہیں اور اپنے کپڑے رکھنے کی جگہ کو دیکھ کر خوش ہوسکتے ہیں۔ 

7- یہ اونچی چھت پرانے زمانے کی یاد بھی دلا رہی ہے اورکمرے کے ہوادار ہونے کا احساس بھی پیدا کرہی ہے۔ یہاں آپ میل ملاپ بڑھانے کے لئےاپنے مہمانوں کے ساتھ رات کا کھانا کھا سکتے ہیں

یا اپنے خاندان کے ساتھ کھانے کے پرسکون لمحات سے لطف اندوز ہوں اگر آپ چاہیں تو

8۔ پرسکون ہو کر کام کیجئے تاکہ آپ اپنی کمپنی کے لئے بہتر انداز میں سوچ سکیں

یا پھرآپ  کافی کے کپ پر اہم پیشہ ورانہ گفت و شنید کرسکتے ہیں۔ سیڑھیوں کے آس پاس کے راستے کا کیا خوبصورت استعمال ہے۔ 

9۔ پرانے زمانے کی کشش اپکو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے جب آپ نہانے کے اس ٹب میں خوشبودارغسل سے لطف اندوز ہورہے ہوں اور اپنی فکروں کو بھول رہے ہوں

10۔ اس راہداری کے بارے میں کیا خیال ہے جو کہ شاندار شاہکاروں اور اچھی یادوں سے بھری ہوئی ہے

11۔ لکڑی کی گرمائش اور قدرتی خوبیوں کا فائد ہ اٹھائیں جب آپ اپنے پیاروں اور قریبی افراد کے ساتھ مل کر مزے کے کھانے کھا رہے ہوں

12۔ مختلف ٹائلوں کا مجموعہ

اور اسکے علاوہ ہلکے رنگوں کا استعمال آپ کو پرسکون رکھتا ہے تاکہ آ پ ٹھنڈے اور گرم پانی سے نہانے کے بارے میں اس روشن غسلخانے میں فیصلہ کر سکیں

مکمل طور سے آراستہ ۔۔وقت کی قید سے آزاد۔ سفید رنگ اور لکڑی کا استعمال سب کچھ کہہ رہا ہے

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點