صحن کی ایک خوبصورت ٹیرس اور واش میں تبدیلی

要求報價

此為無效的號碼。請確認你的國碼、已去除前缀的 0 ,還有電話號碼是否都正確。
點擊 '送出' 的話,代表我已詳閱 隱私政策 並同意當我請求支援時,homify可以使用我之前提供的資料.
小提點:只要發電郵給 privacy@homify.com,你就能隨時撤回我們的使用權限。

صحن کی ایک خوبصورت ٹیرس اور واش میں تبدیلی

Farheen Farheen
 車庫/遮陽棚 by Reinaldo Pampolha Arquitetura, 古典風
Loading admin actions …

صحن عام طور پر ایک کھلی جگہ ہوتی ہے، گھر کے باقی کمروں کی نسبت اسکو کھلا اور گندا چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اسلیئے جب بھی آپ اپنے صحن کی طرف دیکھتے ہیں تو آپ عجیب بیزاری اور کوفت کا شکار ہوتے ہیں۔ اسکی بنیادی وجہ اردگرد پھیلی ہوئی اشیا اور بلاوجہ کا فالتو سامان ہے اسکے علاوہ ہم کبھی کوشش ہی نہیں کرتے کہ صحن کی حالت کو ذرا سنوار لیا جائے۔ اس آئیڈیا بک میں ہم ان تمام عناصر کا جائزہ لیں گے جس کی وجہ سے ہمیں ان مشکلات کا سامنا ہے اور صرف جائزہ نہیں لیں گے بلکہ آپکو انکا حل بھی بتائیں گے کہ کس طرح آپ اس بیزاری اور کوفت سے نجات حاصل کرسکیں گے     ۔ہم اس میں باورچی خانہ ، لانڈری بھی بنا سکتے ہیں تو آئیے دیکھتے ہیں کہ کس طرح ہم اسکو تبدیل کرسکتے ہیں

تبدیلی سے پہلے

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہر طرف گند پھیلا ہوا ہے، پرانے بکسے، سیڑھی اور کرسیوں کی کوئی جگہ نہیں ہے ان کی وجہ سے ہرطرف بدنظمی پھیلی ہوئی ہے۔ پانی والے نالے کی وجہ سے جگہ جگہ فنگس لگ چکی ہے اسکی تبدیلی بہت ضروری ہے

اور اب ٹیرس پر نظر ڈالیئے یہ کھلا چھوڑ دیا گیاہے۔ بارش اور گرمی سیدھی اس پر پڑتی ہے۔ باورچی خانے کا بھی کوئی حال نہیں ہے۔ دو جگہوں کے بیچ میں کوئی بارڈر نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے ان کے بیچ فرق کرنا مشکل ہے۔ کوئی شک نہیں کہ گھر بہت کشادہ لگ رہا ہے لیکن اسکو ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے۔ اسلیئے پوفیشنلز کا مرکزی مقصد اس ہی جگہ کو ٹھیک کرنا ہے

لانڈری روم کی تبدیلی

تبدیلی کے بعد،ایک اسٹائلش لانڈری روم تیار کریں۔ پہلے کھلا ہوا اور بنا باونڈری کے باتھ روم اب سلائیڈنگ دروازوں سے الگ کردیئے گئے ہیں۔ انکو دو رنگوں سے تیار کیا گیا ہے اور دونوں رنگ خاصے نمایاں ہیں

ٹیرس کا علاقہ خاص تیار کیا گیا ہے

لانڈری روم کے ساتھ ساتھ ،ٹیرس کا علاقہ بھی سنوار دیا گیا ہے اور یہ ہمیشہ سے زیادہ خوبصورت ہے ۔ اس میں ایک ڈائینگ کا علاقہ بھی بنایا گیا ہے جس میں آپ اپنے خاندان کے ساتھ کھانا کھا سکتے ہیں اور لٹکتے ہوئے لیمپس کی مدد سے آپکے ٹیرس کا علاقہ خوب روشن رہے گا

چھوٹا سا باغیچہ

اگر آپ نے تصویر میں موجود اس چھوٹے سے باغیچے کو نوٹس کیا ہو تو آپکو بتہ چلے گا کہ یہ کنج باغیچہ کتنا خوبصورت ہے۔ جب کبھی آپ چھاوں چاہیں یا کچھ وقت فطرت کا قرب چاہیں تو یہ ایک اچھی جگہ ہے

باہر بنا ہوا باورچی خانہ

اور ڈائینگ روم سے کچھ فاصلے پر واقع ہے ایک شاندار باورچی خانہ ۔ یہ کوئی بہت بڑا علاقہ نہیں ہے لیکن آپکے جو دوست اس علاقے میں آئیں گے انکے ایک بہت اچھی دعوت کا انتظام ہوسکتا ہے

 房子 by Casas inHAUS, 現代風

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

挖掘更多居家設計的靈感!