باورچی خانہ کو صاف ستھرا رکنھے کی بہترین تجاویز

usranaz usranaz
Casa Abierta, KUBE architecture KUBE architecture 現代廚房設計點子、靈感&圖片
Loading admin actions …

باورچی خانہ گھر کا ایک اہم حصہ تصور کیا جاتا ھے جاہاں ہم ہم اپنے خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے اور تقریبات کو سجانے کے لئے بہت سا وقت گزارتے ہیں۔ ہمارا خیال ھے کہ ہر باورچی خانہ کا منصوبہ ساز اس بات سے متفق ھوگا کہ اسے کچن میں سنجیدگی کے ساتھ کھانا پکانے اور آرام سے بیٹھ کر کھانا کھانے کئے کشادہ اور موزوں جگہ چاہئے ھوگی۔اس کے لئے ضروری ھے کہ آپ کا باورچی خانہ صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے۔

جب مہمان ہمارے گھر میں دعوت پر آتے ہیں تو باقی گھر کے ساتھ ساتھ باورچی خانہ کا معائینہ لازمی کرتے ہیں اگر آپ کا سنک گندے برتنوں سے بھرا پڑا ھوگا اور اس میں گندگی پڑی ھوگی تو آپ کا مہمانوں کے سامنے برا تاثر پڑ سکتا ھے۔آج ہم ھومی فائی کے اس مضمون میں ایسی تراکیب پیش کریں گے جس سے آپ کا باورچی خانہ صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے گا۔

تو پھر چلیں! ایک نظر ان تجاویز پر ڈالتے ہیں۔

1۔ کھانے کے برتنوں کو پوشیدہ رکھں

باورچی خانے میں گندگی اور بے ترتیبی کی بڑی وجہ گندے برتنوں کا سنک میں پڑے رہنا ھے۔ ہمیشہ وقت پر برتنوں کو صاف کر کے المریوں میں سجا دیں۔کھانے کی میز برتنوں سے خالی ھونی چاہئے۔ اس ماڈل میں باورچی خانہ کو سادگی سے سجایا گیا ھے جس سے گندگی کی بجائے نفاست پسندی ظاہر ھو رہی ھے۔

2. کشادہ ھوا دار

رہائشی کمرے سے متصل باورچی خانے کا رواج عام ھے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ جگہ کی کشادگی اور کھلا ماحول ھے۔ اس ماڈل میں کھانے کی میز اور باورچی خانہ کے کاؤنٹر کو ہکجا کر کے دکھایا گیا ھے۔کاؤنٹر کی چمکدار ماربل سے مزین اوپری سطح صفائی اور نفاست کو ظاہر کر رہی ھے۔ کمرے کی کشادگی کی وجہ سے باورچی خانہ کے آلات بھی آسانی سے اس میں سما گئے ہیں ۔اس کی سب سے بڑی خصوصیت ،آپ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ مل بیٹھ کر ایک ہی جگہ کھانے سے لطٖف اندوز ھو سکتے ہیں۔

3۔ الماریوں اور درازوں سے مزین

چمکدار سفید الماریاں ہمیشہ خوبصورت رہی ہیں،لیکن جب آپ ان الماریوں کے اوپر سفید چاندی جیسی چمکدار ورک ٹاپ لگائیں گے تو یہ اچانک ایک شاندار اور چمکدار بارورچی خانہ بن جائے گا! آپ اس کے مربوط آسائش کو پسند کریں گے اور ہلکے خاکسری رنگ کا فرش نہائت اعلیٰ منظر پیش کر رہا ھے۔ دیواروں اور شیلفوں کی سفید رنگت ماحول کو نفیس اور خوبصورت بنا رہی ھے۔

4۔ ہر چیز دسترس میں

اگر آپ کا باورچی  خانہ زیادہ چیزوں کے لئے متحمل نہیں ھو سکتا تو اس کے ڈیزائن میں تبدیلی لائیں۔ اس کی تمام جگہوں کو استعمال میں لانے کی منصوبہ بندی کریں۔ اس کی خالی دیواروں پراور چولہے کی میز کے اوپر مختلف اقسام کی الماریاں اور شیلفیں تخلیق کریں۔ اس سے آپ کے باورچی خانے میں بےترتیبی نہیں پھیلے گی۔آپ کا باورچی خانہ خوبصورت اور دلکش بن جائے گا۔

5۔ جدید اور دیہی طرز کا ملاپ

اگر آپ اپنے باورچی خانہ لو صاف ستھرا اور خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں تو اس میں استعمال ھونے والی ہر چیز کو پوشیدہ رکھیں۔اس مقصد کے لئے آپ کو باورچی خانہ میں بہت سی الماریوں اور درازوں کا استعمال کرنا ھوگا۔ ہر چیز کے لئے علیحدہ سے الماری اور دراز متعین کریں۔اس سے آپ کے کھانے کے برتن اور کھانا پکانے کے آلات کاؤنٹر پر یا ادھر اُدھر بے ترتیبی میں نہیں پڑے ھونگے اور چیزوں کا جھمگھٹا بھی نہیں بنے گا۔ 

باورچی خانہ میں مزید خوبصورتی اور دلکشی لانے کے لئے ان الماریوں اور درازوں پر خوبصورت دیہاتی رنگ و روغن کر دیں۔ باورچی خانے کے فرش کو ان الماریوں کے رنگ سے مطابقت پیدا کریں۔اس سے آپ کا باورچی خانہ صاف ستھرا ھونے کے ساتھ خوبصورت اور دیدہ زیب منظر پیش کر ے گا۔

6۔ سفید رنگ نفاست کی علامت ھے

اپنے باورچی خانہ میں نفاست پیدا کرنے کے لئے اس کی ہر چیز کو سفید رنگت میں نہلا دیں، جیسا کہ اس ماڈل میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے الماریوں ،دیواروں اور چھت کی سفید رنگت ماحول کو خوشگوار اور نفیس بنا رہی ھے۔ قدرتی روشنی کے لئے چھت میں روشن دان باورچی خانہ کو مزید روشن اور ھوا دار بنا رہا ھے۔ بھورے رنگ کا فرش اس کی دلکشی اور خوبصورتی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ھے۔

7۔ دیہی طرز

جگہ کی تنگی کو ختم کرنے کے لئے دیہی طرزِ زندگی کو جدید انداز میں اپنایا جا سکتا ھے۔ باورچی خانے کے اس انداز میں ہر چیز نچلی سطح پر تخلیق کی جاتی ھے۔ اس میں کھانے کی میز اور کرسیوں کو استعمال میں نہیں لایا جاتا۔بلکہ اس کی جگہ زمیں پر نرم و نازک قالین کو بچھایا جاتا ھے۔ کھانا پکانے کے لئے، برتنوں کو دھونے کے لئے حتیٰ کہ کھانا کھانے کے لئے بھی زمینی قالین پر بیٹھ کر تمام امور سر انجام دیئے جاتے ہیں۔ اس انداز میں باورچی خانہ کشادہ اور صاف ستھرا نظر آتا ھے۔

8۔ سنک کو صاف ستھرا رکھیں

باورچی خانہ کے سنک کو ہمیشہ صاف رکھیں۔ گندے برتنوں کو ہمیشہ دھو کر ان کے اپنی مخصوص جگہوں پر رکھیں۔ بے تریبی اور گندگی سے بچنے کا سب سے بہتر حل سنک کے اوپر برتنوں کو رکھنے کی مناسب جگہ کو تخلیق کریں۔ اگر آپ کا سنک صآاف اور ستھرا نظر آئے گا تو اس کا آپ کے آنے والے مہمانوں پر اچھا اثر پڑے گا۔ اور آپ کا باورچی خانہ صاف ستھرا اور نفیس نظر آئے گا۔

9۔ برتنوں کو اپنی مخصوص جگہوں پر رکھیں۔

 آپ باورچی خانے کے ہر اوزار کے لئے اس میں مخصوص جگہ بنائیں، اور استعمال کے بعد دھلائی کے بعد اسے اس کی مخصوص جگہ میں رکھ دیں۔ اس سے آپ کے باورچی خانہ میں بے ترتیبی اور گندگی نہیں پھیلے گی اور یہ ہر وقت خوبصورت اور تر و تازہ لگے گا۔

10۔ سب کچھ پوشیدہ رکھیں

homify 廚房室

باورچی خانہ میں ہر چیز کو اس کی اپنی مخصوص جگہ میں رکھیں تا کہ باورچی خانہ کی میز پر کوئی بے ترتیبی نہ پھیلے اور ہر چیز سلیقے اور ترتیب سے نظر آئے۔اس مقصد کے لئے بہت سی درازوں پر مشتمل الماریوں کا انتخاب کریں۔

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點