زبردست تبدیلیوں کے بعد 4 دلکش باورچی خانے

Hamna – Homify Hamna – Homify
Maison G., Atelier FA - Achitecture d'intérieurs & d'extérieurs Atelier FA - Achitecture d'intérieurs & d'extérieurs
Loading admin actions …

باورچی خانہ بلاشبہ ایک گھر کی سب سے اہم جگہ ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بہت جلدی خراب ہو جاتے ہیں اور انہیں ترتیب و تجدید کی ضرورت پڑ جاتی ہے. جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ باورچی خانے کسی بھی گھر کے گھریلو کام کی بنیاد ہوتے ہیں.تاہم باورچی خانوں کے ڈیزائن کی کافی بڑی اقسام کے ساتھ سامان و اشیاء مارکیٹ میں میسر ہیں.آپ کس طرح اس بات کا تعین کر سکتے ہیں کہ سب سے زیادہ موزوں کون سا ہے. کئی سالوں کےبعد ایک ایسا وقت آتا ہےکہ آپ کے باورچی خانے کونئی مرمت یا آرائش کی ضرورت ہوتی ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسکا نیا پن ماند پڑنے لگتا ہے،یا آپ کے بڑھتے خاندان کے لئے یہ چھوٹا پڑ جاتا ہے یا تبدیلی اسلئے بھی ضروری ہوجاتی ہے کہ اسمیں رکھا فرنیچریا اسکا کوئی حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوجاتا ہے۔

اگر آپ نے اپنے باورچی خانے کی ظاہری حالت درست کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو نیچے کچھ ایسی مثالیں دی گئی ہیں جہاں باورچی خانوں کی ازسرِنو ترئین کی گئی ہے. آپ بھی ان مثالوں کو دیکھیں اور اپنے باورچی خانے میں تبدیلی لانے کی تحریک حاصل کریں۔

پہلے: ایک بے ترتیب باورچی خانہ

یہ باورچی خانہ ایک فلیٹ میں موجود تھا اور اس میں کوئی بھی ایسی بات نہیں تھی جو ہماری توجہ ہماری طرف کھینچتی۔ اس کے علاوہ مرکزی دروازے سے داخل ہوتے ہی ساتھ سامنے ہی اگر یہ منظر دیکھنے کو ملے تو یہ کوئی خوشگوار تاثر نہیں ہے۔ 

بعد: روشن اور جدید

تبدیلی کے بعد جو چیز سب سے پہلے توجہ کھینچتی ہے اس باورچی خانے کا منظم اور صاف ستھرا انداز۔ ماہرین نے اس جگہ کی ارائش نو کرتے وقت اس باورچی خان کے آگے ادھی دیوار سے آڑ بنائی گئی ہے جس سے اس کھلی جگہ کو تھوڑی پرایوسی مل رہی ہے اور دیوان خانے اور باورچی خانے کے درمیان تقسیم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لکڑی کے استعمال کی وجہ سے اس باورچی خانے کی دلکشی دوچند ہو گئی ہے۔

پہلے: ایک عام اور پرانا سا باورچی خانے

اس باورچی خانے کو دیکھ کر تو ایسا لگ رہا ہے کہ اس کو بنانے کا خیال سب سے آخر میں آیا تھا اور پھر جتنی بھی جگہ ملی اس میں اس کو کسی نا کسی طرح بنا دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے یہ پوری جگہ بہت تنگ تنگ لگ رہی ہے۔

بعد: جدید اور کشادگی بھرا انداز

اس باورچی خانے کو کشادگی کی بہت سخت ضرورت تھی اسی لیے ماہرین نے اس پر توجہ دیتے ہوۓ اس کو کھلے منصوبے والے باورچی خانے میں بدل ڈالا ہے۔ کاؤنٹر ٹاپ نا صرف کام کرنے میں استعمال ہو گا بلکہ اس کے ساتھ رکھی گئی کرسیوں کی وجہ سے اس کو ادھر کھانے پینے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ خوبصورت لیمپ اور جدید انداز ک وجہ سے اب اس باورچی خانے میں وقت گزارنا سب کو ہی اچھا لگے گا۔

پہلے: پرانا اور ناقابل استعمال

ستر کی دہایوں میں تیارشدہ یہ باورچی خانہ اپنے وقت میں تو بہت اچھا لگتا ہو گا مگر آج کل میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔۔ پیلے رنگ کے کاؤنٹر ٹاپ اور سنک اس جگہ کو بہت ہی پرانہ انداز دے رہے ہیں جبکہ ادھر لگے پرانے زمانے کے گندے سے ٹائلز اس جگہ کو اور عجیب بنا رہے ہیں۔ ادھر استعمال کی گئی لکڑی کے انداز کو دیکھیں کہ یہ کتنا پرانا ہے۔

بعد: روشن اور جدید

کیا آپ اسے دیکھ کر پہچان سکتے ہیں کہ یہ وہی باورچی خانہ ہے؟ ہمارے ماہرین نے اس باورچی خانے کو مکمل طور پر تبدیل کر کے اسے اکیسویں صدی میں لے آۓ ہیں۔ ان عجیب سے بد صورت ٹائلز کی جگہ جدید اور خوبصورت ٹائلز استعمال کیے گۓ ہیں۔ اس کے علاوہ ادھر استعمال کیے گۓ کیبنٹس جدت کی اعلی مثال ہیں۔ اوپر والے کیبنٹس دیوار تک بناۓ گۓ ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سٹورج کی جگہ مل سکے۔ سفید رنگ کے  جدید کاؤنٹر ٹاپ کالے رنگ کے کیبنٹس کے ساتھ مل کر نہایت خوبصورت کنٹراسٹ پیش کر رہے ہیں۔

پہلے: پھیلا بکھرا اور غیر منظم

تنگ اورچھوٹی جگہوں پر چیزیں اکھٹی کرنے کی ہماری صلاحیت بعض اوقات حیران کن ہوتی ہے۔ اسطرح نہ چاہتے ہوئے ہم کاٹھ کباڑ کا ایسا انبار لگالیتے ہیں جو خود ہمارے قابو میں نہیں آتا۔ فرنیچراورباورچی خانے میں استعمال ہونے والے آلات الگ طرح کے ہوتے ہیں جنکا اس جگہ سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔ جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس جگہ میں کوئی منفرد بات نہیں اورکہیں بھی تواتر نظر نہیں آرہا۔ حتٰی کہ کھڑکی بھی گُھٹی ہوئی ہے اورکمرےمیں بھرپور روشنی کو نہیں آنے دے رہی۔

بعد: جدید اور منظم

بہتررسائی کے لئے کھڑکی کو کھول دیا گیا ہے اور اب یہ کمرے کو زیادہ روشنی فراہم کر سکتی ہے۔ اس منصوبے میں دیواروں پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے جس میں چھینٹوں وغیرہ سے بچاؤ کے لئے سرمئی رنگ کی ٹائلیں لگائی گئی ہیں جبکہ اوپر کھردرا روغن کیا گیا ہے۔ اور تمام فرنیچر،آلات اوراُوپری سطحیں جدید زمانے کے حساب سے بدل دی گئی ہیں۔

باورچی خانے کے9 شیلفجو آپ اپنے گھر کے لیے چاہیں گے۔

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點