لیونگ روم کے صوفوں کے رنگ

Farheen Farheen
Design to suit each client , Pat Staples Interiors Pat Staples Interiors 现代客厅設計點子、靈感 & 圖片
Loading admin actions …

لیونگ روم ہمارے گھر کا بہت اہم حصہ ہوتا ہے ، اسلیئے اسکی سجاوٹ اور فرنیچر پر ہمیں خاص دھیان دینا چاہیے لیکن اسکو زیادہ اشیا سے بھر دینا بھی مناسب نہیں اسی طرح ہمیں اسکے فرنیچر کو چنتے وقت رنگوں کا خاص دھیان رکھنا چاہیے کیونکہ یہ کمرہ آپکے مہمانوں کو آپکے ذائقے کے بارے میں بتاتا ہے۔ آج کا یہ مضمون آپکو لیونگ روم کے صوفوں کے رنگوں کو چننے میں مدد دے گا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں

پمپکن وولٹ

لیونگ روم کے لیئے رنگوں کا چناو ایک مشکل کام ہے لیکن ذرا سی توجہ سے یہ کام بے حد آسان ہوجاتا ہے۔ اگر آپکے لیونگ روم کی دیواریں تھوڑے ہلکے رنگ کی ہیں تو آپکو تھوڑا جاذب نظر رنگ چننا ہوگا جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے ایک شاندار اور آرام دہ ڈیزائن۔ پمپکن رنگ کی ویسے ہی ایک الگ شان وشوکت ہوتی ہے اور ویلوٹ کے استعمال سے یہ مزید جاذب نظر ہوگیا ہے۔

ہومی فائی نوٹ: یہ ڈیزائن استعمال کرتے وقت لیونگ روم میں ضرورت سے زیادہ اشیا  نہ بھریں

سحر انگیز

فلموں ، ڈراموں کی طرح کا ایک شاندار ڈیزائن، تھوڑے گہرے رنگ کے صوفے ملتے جلتے انٹیریئر کے ساتھ آپکے لیونگ روم کو بہت سحر انگیز بنا دیں گے۔ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے ایک پرانا ڈیزائن، سرمئی صوفوں اور ایک کافی میز کے ساتھ ایک مکمل ڈیزائن

ہلکے رنگوں کے ساتھ

اگر آپ ہلکے رنگوں کے دلدادہ ہیں اور آپکا لیونگ روم بھی ہلکے رنگوں سے بنا ہے تو یہ ڈیزائن دیکھیں۔ اس میں صوفوں کا رنگ ہلکا لیکن دیواروں کے مقابلے میں گہرا ہے جو کہ اسکو جاذب نظر بناتا ہے

غیر جانبدار

لیونگ روم کیسا بھی ہو یہ ڈیزائن سب کے ساتھ چل جائے گا ، ایک پورا سفید لیدر یا ریگزین کا صوفہ جو کہ ایک نہایت غیرجانبدار ڈیزائن ہے؛ لیکن اس پر تھوڑے رنگ بکھیرنے کے لیئے اس پر مختلف رنگوں کے کش رکھ دیں ایک دلکش ڈیزائن تیار ہے

آرام دہ رنگ

اگر آپکے لیونگ روم میں بھی لائبریری ہے تو اسکی وضع کو آرام دہ ہونا چاہیے اس وضع کو حاصل کرنے کے لیئے لیدر کے ہلکے رنگ والے صوفوں کا استعمال کریں لیکن ان پر ہلکے اور گہرے دونوں کشن رکھیں بے حد شاندار لگے گا

پیٹرن

اگر آپ بھی ان چند خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جنکا لیونگ روم انکے باغچے کے ساتھ ہیں تو آپکو یقینا یہ پیٹرن والے صوفے استعمال کرنے چاہیں۔ یہ منفرد اور جاذب الںطر ہونے کی وجہ سے بہت مقبول ہیں ۔ لیکن ان میں بھی آپکو رنگوں کا دھیان رکھنا پڑے گا۔

نیلا

نیلا رنگ ایک ایسا شاندار رنگ ہے جو تمام رنگوں کے ساتھ بہت بہترین لگتا ہے۔ اسلیئے اگر آپکو اپنے لیونگ روم کے لیئے کچھ پسند نہیں آرہا تو بلا ججک نیلے رنگ کا انتخاب کریں اور پھر اسکا جادو دیکھیں

کریم

لیونگ روم میں آتے ہی ہمیں سکون اور تحفظ کا احساس ہوتا ہے اسلیئے اسکے رنگ بھی اسی تناسب سے ہونے چاہیں۔ ہما را اگلا رنگ جو ہم تجویز کریں گے وہ ہے کریم رنگ۔ عموما لوگ اسکو پسند نہیں کرتے خاص کر جب آپکے بچے چھوٹے ہوں لیکن اگر احتیاط کریں تو یہ بہترین پسند ہوسکتی ہے۔ یہ کافی جدید اسٹائل ہے

لال

اگر آپ کا لیونگ روم بھی باغیچے کے پاس ہے تو یہ رنگ استعمال کریں۔ لال رنگ بے حد خوشگوار ہوتا ہے اور آپکے کمرے کو ایک خوش آمدی وضع بخشتا ہے۔

کچھ پلین اور کچھ پیٹرن

ہمیں ہمیشہ نئی چیزیں ٹرائی کرنے کے حق میں ہیں. ہمیں تجربے کرنا بہت پسند ہے اسلیئے یہ پلین اور پیٹرن کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ یہ ڈیزائن بے حد خوبصورت اور دلکش ہے

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點