۷ خوبصورت کھڑکیاں، تازگی سے بھرپور خوابگاہ کا راز

Shahtaj Shahtaj
ELISABETH12 / INTERIEUR / DÜSSELDORF, formforhome Architecture & Design formforhome Architecture & Design 臥室
Loading admin actions …

آپ کے خیال میں خوابگاہ میں کھڑکیاں لگانا ضروری ہے یا نہیں؟ جی ہاں بالکل ٹھیک سمجھے آپ، خوابگاہ میں کھڑکیاں لگانے کے بہت سے فوائد ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا! اب اگر خوابگاہ میں کوئی ہوا اور روشنی کے گزر کا راستہ نہ ہوگا تو کمرے میں پھیلنے والے جراثیم اور ناگوار احساس کو کیسے ختم کیا جائیگا؟ اس کے علاوہ کھڑکی کا خوابگاہ میں ہونا مطلب آرام کرنے کے ساتھ ساتھ بیرونی خوبصورت مناظر اور موسم سے لطف اندوز ہونا۔ اگر کھڑکی آپکے پلنگ کے ٹھیک سامنے موجود ہو تو صبح اٹھتے ہی آپ قدرت کے خوبصورت نظاروں سے ملاقات کرسکتے ہیں جو آپکے ذہن اور اس میں آنے والی سوچوں کے ساتھ ساتھ آپکی آںکھوں اور صحت کے لئے بھی بہترین ثابت ہوگا۔ تو آئیے ہم آپکو دکھائیں ۷ خوبصورت کھڑکیاں جو تازگی سے بھرپور خوابگاہ کا راز ہیں!

۱۔ مشرقی رخ

اگر آپ اپنے خوابگاہ میں روشنی کی زیادہ مقدار کو راستہ دینا چاہتے ہیں اور صبح کے وقت دھوپ سے اپنے کمرے کو گرم اور جراثیم سے پاک کرنا چاہتے ہیں تو اپنے خوابگاہ میں مشرقی رخ پر کھڑکیاں بنوائیں، اس کا سب سے بڑا فائدہ یہی ہوگا کہ آپکا خوابگاہ صبح سورج کی روشنی سے پوری طرح پُرنور ہو جائیگا!

۲۔ وسیع اور باہم

اس طرح کی کھڑکیان ہر طرح کے کمرے کے لئے مناسب ہیں بس آپکے شوق کا حصہ ہونی چاہئے! یہ کھڑکیاں وسیع اور باہم ہیں جو اس کمرے میں کھلی بھرپور اور محدود روشنی کا بھی ذریعہ ثابت ہوتی ہیں۔ ان کھڑکیوں پر آپ اپنی مرضی کے پردے لگا کر روشنی اور ہوا کو محدود بھی کرسکتے ہیں، اور اگر چاہیں تو ان کھڑکیوں پر شیشے کے دروازے بنا کر اپنے لئے اور بھی آسانی پیدا کرسکتے ہیں۔

۳۔ بیرونی نظارہ

کیا آپ کا گھر شہر کی مرکزی سڑک پر ہے؟ اگر ہاں تو آج ہی اپنے معمار کو کہہ کر اپنے خوابگاہ میں کھڑکی بنوائیں اور گھر بیٹھے بیٹھے شہر کے خوبصورت نظاروں سے لطف اٹھائیں! اگر آپ کے خوابگاہ کی کھڑکی سے شہر کا نظارہ بہت واضح اور آسانی سے دکھتا ہے تو اس تصویر میں دی گئی کھڑکی کا آئیڈیا آپکے خوابگاہ کے لئے بہت کمال ثابت ہوگا، چاہیں تو اپنے معمار سے بھی مشورہ کرکے دیکھ لیں!

۴۔ قدرتی روشنی سے قرابت

ان بڑی کھڑکیوں کو دیکھ کر وہی لوگ متاثر ہوئے ہونگے جنہیں کھلا ماحول اور قدرتی ہوا بہت پسند ہے اور اس کھڑکی کی خاص بات یہی ہے کہ اسکے وسیع ہونے کی وجہ سے یہ قدرتی روشنی سے قرابت پیدا کرتی ہے جس سے مکمل طور پر کمرہ روشن اور ہووا دار ہوجاتا ہے۔ اگر ان کھڑکیوں کے آگے پردے ڈال دیے جائیں تب بھی ان سے چھن کر آنے والی دھوپ کمرے میں تازگی کا احساس قائم رکھنے میں بالکل نہیں چوکتیں۔

۵۔ موسم کا حال منظرِ عام پر

کیسا لگتا ہے جب آپ سو رہے ہوں اور آپکی آنکھ بارش کی بوندیں گرنے کی آواز سے کھلے؟ آپ ایک پیاری سی نیند میں گیلی مٹی کی خوشبو کو سونگھتے ہوئے اور بھی حسین خوابوں کا منظر اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھیں! یہ سب بھی تب ہی ممکن ہے جب آپ کے خوابگاہ میں ایک مناسب جگہ اور رخ پر بڑی کھڑکی موجود ہو جس کے ذریعے سے آپ بیٹھے لیٹے اور سوتے ہوئے باہر کے موسم کا حال اپنی نظروں کے سامنے دیکھیں، اور اپنے پسندیدہ موسم میں اپنی پسند کی کتاب کھولے چائے کا مگ ساتھ رکھے اس موسم سے اپنی سب سے آرامدہ جگہ پر لطف اٹھائیں۔

۶۔ کھلی ہوا اور روشنی کا راستہ

اگر آپ کھڑکی سے آنے والی ہوا سے خوشی حاصل کرنے سے زیادہ اس کے ذریعے آنے والی مٹی اور دھول سے پریشان ہوجاتے ہیں تو اس کا بہترین حل یہ ہے کہ آپ شیشے والی بند کھڑکیاں بنوائیں اور اسکا لظف صرف قدرتی روشنی کے حصول تک ہی اٹھائیں۔ اگر آپ چاہیں تو اس کھڑکی پر موٹے کپڑے کے پردے بھی ڈال سکتے ہیں اگر آپکو گرمی کے موسم میں اپنے کمرے کو دھوپ سے بچائے رکھنا ہے۔ لیکن انہی کھڑکیوں کا بہار اور برسات کے موسم میں اپنا ہی مزہ ہوتا ہے!

۷۔ بیرونی منظر اندرونی آرام

homify 臥室

خوابگاہ کی اپنائیت اور آرامدہ ہونے کا کوئی جواب نہیں اور اسی لئے کوئی انسان جتنا بھی تھکا ہوا ہو یا اداس ہو وہ سب سے پہلے اپنے گھر میں داخل ہوتے ہی خوابگاہ کا رخ کرتا ہے اور اسی لئے اگر خوابگاہ مین کھڑکی موجود ہوگی تو اسکا مطلب آپ باآسانی بیرونی مناظر کا لطف اپنے آرامگاہ میں بیٹھ یا لیٹ کر اٹھا سکتے ہیں۔ جتنا واضح اور کشادہ منظر آپ دیکھنا پسند کرتے ہیں اتنی ہی وسیع کھڑکیاں بنوائیں، ہوا اور تازگی کا گزر بھی رہیگا اور آپکا لطف بھی ہوتا رہیگاْ

کی مزید تفصیلات اور معلومات کے لئے پڑھیں: چھوٹی ہوادار کھڑکیوں کی ۱۰ تصاویر

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點