باغیچے کی صفائی کی ۵ کارآمد تجاویز

Shahtaj Shahtaj
MODERN RED, BAIRES GREEN BAIRES GREEN 庭院
Loading admin actions …

کیا آپ ہریالی اور قدرت سے محبت کرنے والے لوگوں میں سے ہیں؟ اگر ہاں تو ہمیں یقین ہے آپ اپنے باغیچے کی صفائی میں بھی بہت محنت اور احتیاط کرتے ہونگے، لیکن کیا آپ کے لئے باغ کی صفائی آسان ہے؟ کیا آپ مناسب چیزوں اور وقت کا خیال رکھتے ہیں جب بھی کبھی باغ کی صفائی کرنے کا ارادہ قائم کرتے ہیں تو؟ ہمارا تجربہ کہتا ہے نہیں! کیونکہ ہم چیزوں کو انکی ضرورت کے حساب سے نہیں بلکہ اپنی سہولت کے حساب سے صاف کرتے ہیں جو ہمارے لئے تو شاید ٹھیک ہوتا ہے لیکن ان چیزوں کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے اسلئے انہی باتوں کو زیرِ غور رکھتے ہوئے آج ہم آپکے لئے لائے ہیں باغیچے کی صفائی کی ۵ کارآمد تجاویز جو آپکے باغ کو نہ صرف نئی وضع فراہم کریگا بلکہ صحت مند اور خوبصورت بھی رکھیگا!

۱۔ بڑھی ہوئی گھاس تراشیں

آپکے باغ میں لازمی طور پر گھاس موجود ہوگی اور اس کے لئے صحیح کھاد کا انتخاب بہت ضروری ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکا باغ خوبصورت لگے تو بڑھتی ہوئی گھاس کا تھوڑے وقت بعد بعد تراشنا ضروری ہوجاتا ہے۔ تو آپکے باگیچے کی صفائی کا سب سے اول اور اہم کام یہ ہے کہ اچھی کھاد کا انتطام کیا جائے، اسے روزانہ کے معمول پر پانی دیا جائے اور بڑھی ہوئی بے ترتیب گھاس کو کاٹا جائے۔

۲۔ مناسب فرنیچر لگائیں

اپنے باغ اور لان کو خوبصورت بنانے کے لئے اسکی صفائی کے بعد اس میں مناسب فرنیچر کا شمول کریں، جیسے یوگا میٹ، دھوپ کرسی، چھوٹے اسٹول، اور مناسب سائز کی میز اور کرسیاں لگائیں۔ صرف فرنیچر کا لگا دینا کام مکمل نہیں کرتا بلکہ اسے برقرار رکھنے کے لئے اس کی صفائی کا بھی خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے، ہر ہفتے، دو ہفتے میں ان فرنیچر پر لگے کپڑے نکال کر دھو کر سکھا کر دوبارہ استعمال کریں اور دھوپ میں رکھے ہونے سے ان میں جراثیم بھی پیدا نہیں ہوتے۔

۳۔ رنگیں پودوں کا انتخاب

homify 庭院

رنگین پھولوں اور پودوں کا انتخاب بھی اپنے باغ میں آنے والی دھوپ اور ہوا کی مقدار پر کریں، کیونکہ ہر پودے کو مختلف مقدار کی دھوپ، پانی اور ہوا درکار ہوتی ہے اور اس کے لئے آپ کو اپنے باغ میں موجود تمام تر سہولتوں کی معلومات ہونی چاہئے۔ آپ اپنے باغ کے لئے مختلف رنگ کے گملے، پودے اور پھول سجا کر اسے خوبصورت اور رنگین باغ بھی بنا سکتے ہیں۔ آپ اپنے باغ میں رکھے گئے فرنیچر کے آس پاس کی جگہ کو صاف ستھرا کرکے اس کر تھوڑے فاصلے پر ان رنگیں گملوں کو سجا کر وہاں بیٹھنے والے لوگوں کو اچھا اور تازگی بھرا احساس فراہم کرسکتے ہیں۔

۴۔ چھوٹے گملوں کی صفائی اور سجاوٹ

چھوٹے گملے اکثر سجاوٹ اور آرائش کے مقصد سے لگائے جاتے ہیں لیکن اسکی صفائی کی اہمیت اتنی ہی ہے جتنی کہ باقی کے پودوں کی ہے۔ چھوٹے گملوں کی ہر تین یا چھ مہینے میں کھاد بدلنا ضروری ہوتا ہے اور اگر آپ چاہیں تو ان کی جگہ دوسرے چھوٹے گملوں سے بدل سکتے ہیں اس سے یہ ہر چند مہینے بعد آپکے باغ کو ایک نئی اور خوبصورت وضع دینے میں کامیاب عمل ثابت ہوگا۔ لیکن اس کے لئے آپکو اپنے مالی یا باغبان سے مدد لینی ہوگی، انکی معلومات اور تجربے کا معیار آپکے باغ کو برباد ہونے سے بخوبی بچا لیگا!

۵۔ مچھر اور کیڑوں سے بچاؤ

باغ میں وقت گزارنے سے جتنا فائدہ حاصل ہوتا ہے اتنا ہی بیماریوں کے خطرے کا اندیشہ بھی رہتا ہے اور اسکی وجہ ہوتے ہیں وہ مچھر اور کیڑے جو باغ میں پودوں، درخت اور گھاس پر موجود ہوتے ہیں۔ اس کے لئے فرنیچر کی مناسب جگہ منتخب کریں تا کہ بیٹھنے والے کو مچھروں سے حفاظت ملے اور بیماریوں سے انھیں کوئی خطرہ نہ ہو۔ آپ اپنے باغ میں موجود فرنیچر پر فینائل سے صفائی کریں جس سے مچھر اور باقی کیڑے آپ کے فرنیچر اور اس پر بیٹھنے والے لوگوں سے دور رہینگے۔ یاد رکھیں باغ میں بیٹھنے سے اپنی حفاظت کی ذمے داری آپکی خود کی ہے!

باغوں کی مزید معلومات کے لئے دیکھیں: ۷ فرنیچر کے آئیڈیاز جو آپکے باغ کو نئی وضع فراہم کرینگے

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點