مکمل تبدیلی کے بعد 4 جدید انداز کے باورچی خانے

Hamna – Homify Hamna – Homify
REFORMA DE VIVIENDA UNIFAMILIAR, Novodeco Novodeco 現代廚房設計點子、靈感&圖片
Loading admin actions …

باورچی خانہ بلاشبہ ایک گھر کی سب سے اہم جگہ ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بہت جلدی خراب ہو جاتے ہیں اور انہیں ترتیب و تجدید کی ضرورت پڑ جاتی ہے. جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ باورچی خانے کسی بھی گھر کے گھریلو کام کی بنیاد ہوتے ہیں.تاہم باورچی خانوں کے ڈیزائن کی کافی بڑی اقسام کے ساتھ سامان و اشیاء مارکیٹ میں میسر ہیں.آپ کس طرح اس بات کا تعین کر سکتے ہیں کہ سب سے زیادہ موزوں کون سا ہے. کئی سالوں کےبعد ایک ایسا وقت آتا ہےکہ آپ کے باورچی خانے کونئی مرمت یا آرائش کی ضرورت ہوتی ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسکا نیا پن ماند پڑنے لگتا ہے،یا آپ کے بڑھتے خاندان کے لئے یہ چھوٹا پڑ جاتا ہے یا تبدیلی اسلئے بھی ضروری ہوجاتی ہے کہ اسمیں رکھا فرنیچریا اسکا کوئی حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوجاتا ہے۔

اگر آپ نے اپنے باورچی خانے کی ظاہری حالت درست کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو نیچے کچھ ایسی مثالیں دی گئی ہیں جہاں باورچی خانوں کی ازسرِنو ترئین کی گئی ہے. آپ بھی ان مثالوں کو دیکھیں اور اپنے باورچی خانے میں تبدیلی لانے کی تحریک حاصل کریں۔

پہلے: پھیلا بکھرا اور عجیب سا

REFORMA DE VIVIENDA UNIFAMILIAR, Novodeco Novodeco 現代廚房設計點子、靈感&圖片

اس عجیب سے غیر منظم انداز کے باورچی خانے کا فرش اور دیواریں بہت پرانے دور کی لگ رہی ہیں۔ ذرا غور کریں کہ یہ باورچی خانہ کتنا عجیب تاثر پیش کر رہا ہے۔ اس میں استعمال کی جانے والی فٹنگز کو تو ہم کسی بھی صورت اپنے گھر نہ رکھیں۔

بعد: کلاسیک اور وضع دار

REFORMA DE VIVIENDA UNIFAMILIAR, Novodeco Novodeco 現代廚房設計點子、靈感&圖片

یہ دلکش تبدیلی یقینا آپ کو حیران کر دے گی۔ ادھر استعمال ہونے والے رنگوں کا خوبصورت چناؤ اس پورے منظر میں جان ڈال رہا ہے۔ سفید اور سرمئی کے ساتھ چمکتے ہوۓ لال رنگ کا چناؤ سب سے بہترین کنٹراسٹ پیش کر رہا ہے۔ خوبصورت لٹکنے والے لیمپ چمکدار کاؤنٹر ٹاپ پر روشنی منعکس کرتے ہوۓ مزید خوبصورت لگ رہے ہیں۔ لیکن ادھر کی سب سے بہترین بات یہہے کہ ادھر قدرتی روشنی  کے لیے کھڑکی کا نہیں بلکہ روشن دان کا استعمال کیا گیا ہے۔

پہلے: تنگ باورچی خانہ

جب آپ اس باورچی خانے کو دیکھتے ہیں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ باورچی خانے میں موجودہ جگہ کے مقابلے ایک نسبتا بڑے مچھلی گھر میں مشترکہ بہت چھوٹی سی جگہ ہے۔ ترچھے سنگ مرمر اور باورچی خانے کی لکڑی کی الماریوں کے رنگ میں اور دیوار کی ٹائلوں میں استعمال ہوئی رنگوں کی بڑی مقدار بے جوڑپن فساد کا احساس شامل کرتی ہے۔

بعد میں: جدیدیت نے بہت کچھ شامل کیا ہے

تنگ باورچی خانے سے جو تنگ نظری سے باورچی خانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس نے نئی جگہ بنائی ہے اس حقیقت کے باوجود کہ اصل باورچی خانے کی جگہ بلکل نہیں بدلی، لیکن ڈیزائنر کے کچھ اضافے یہ احساس دلائینگے کہ ٹب چھوٹے، اسٹائلش بیسن میں تبدیل  کیا گیا ہے۔ پانی کے نل بھی قامت میں زیادہ جدید اور چھوٹے ہونے کے لئے تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ مقصد کے لئے جاہ و جلال کے بغیر اسکا کوئی مطلب نہیں۔ کھلتا ہوا سفید رنگ اس ڈیزائن کا حامی ہے جو بنیادی وجہ ہے کہ دیکھنے والا محسوس کہ جگہ اسکی حقیقت سے بڑی لگتی ہے، سیاہ رنگ کے سنگ مرمر اور فرش کے ساتھ متضاد رنگ کے ہمراہ۔ یہ ڈیزائن شاندار ہے!

پہلے : ایک تاریک تنگ جگہ

وقت کے ساتھ ساتھ، بہت سے گھروں میں، باورچی خانہ ایک بے ترتیب کمرہ بن جاتا ہے اور وہاں کام کرتے دشواری ہوتی ہے۔ یہ وہ باورچی خانہ ہے۔ ریفریجیٹر بہت جگہ گھیرتا ہے۔ بڑی بڑی کھڑکیوں کے ہونے کے باوجود، یہ جگہ بہت اداس دکھائی دیتی ہے۔ یہاں بہت چھوٹے سائز کی الماریاں ہیں پھر بھی کاونٹر بھرا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

بعد : ایک خوابوں کا باورچی خانہ

واہ! ہم دیکھ سکتے ہیں کس طرح معمار نے ڈیزائن کوتبدیل کیا ہے۔ یہ باورچی خانہ اب ایک ماڈرن رجہان کی کافی کی دکان جیسا لگتا ہے۔ ریفریجیٹر کی اب اپنی مخصوص جگہ ہے۔ لٹکتے ہوئے لیمپ اور بتیاں اسے روشن بنا رہے ہیں۔ چولہے کو ڈیزائن والی سفید رنگ کی ٹائلیوں سے مزید تبدیل کیا گیا۔ اس تزئین و آرائش سے ہر چیز مزید ترتیب میں دکھائی دیتی ہے اور باورچی خانہ ایک خوشنما، روشن اور صاف منظر پیش کر رہا ہے۔

پہلے: بہت ہی عام سا

لکڑی کی ساخت والا تعمیراتی مسالہ لکڑی کے مقابلے میں سستا تو پڑتا ہےاور تعمیر کے وقت اچھا بھی بہت لگتا ہےلیکن پائیدار نہیں ہے۔جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ کچھ وقت گزرنے کے بعد لکڑی نما تختوں کی اوپری سطح اتر رہی ہے اور نیچے کےتعمیراتی مسالے کو نمایاں کر رہی ہے۔ اسکے علاوہ بے ترتیبی سے رکھا سامان بھی باورچی خانے کے بارے میں کچھ اچھا تاثر قائم نہیں کر رہا۔

بعد: ایک دم خاص

واہ! نیا باورچی خانہ کھلا ہے، متناسب ہے اوراسمیں سبھی اعلیٰ معیار کے آلات لگائے گئے ہیں ۔ جزیرہ نما کھانا بنانے کا سٹیشن اسکووسیع، کشادہ اور خوشنما بنا رہا ہے۔

آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے جدید باورچی خانے.

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點