پہلے اور بعد میں : چند خوبصورت باتھ روم پروجیکٹ

Farheen Farheen
A Casa do Arco, Alma Braguesa Furniture Alma Braguesa Furniture 現代浴室設計點子、靈感&圖片
Loading admin actions …

اگر آپ پورا گھر تبدیل کر رہے ہیں تو یہی وقت ہے کہ آپ اپنے تنگ و تاریک اور پرانے باتھ روم کو تبدیل کردیں۔ باتھ روم کو تبدیل کریں تو کیسے کریں اور آجکل کونسا ڈیزائن فیشن میں ان ہے؟ ان سب سوالات اس مضمون میں پوشیدہ ہے جس میں ہم آپکو چند بے حد خوبصوت اور شاندار پروجیکٹس پیش کریں گے جن کی مدد سے آپ اپنی پسند کا ڈیزائن چن سکتے ہیں اور اپنے باتھ روم کو تبدیل کر سکتے ہیں تو آئیے بغیر کسی دیر کے شروع کرتے ہیں اپنا مضمون

پہلے

چھوٹا، پرانے زمانے کا اور تنگ باتھ روم یقینا یہ وہ جگہ نہیں ہے جہاں ہم بہت سارا وقت گزارنا چاہیں گے۔ اس میں لگی سجاوٹی ٹائلیں اس کو مزید برا بنا رہی ہیں اسکی مزید برائیاں چھوڑ کر ہم اسکو تبدیل کرتے ہیں

بعد میں

واہ --- Transition Interior Design کی طرف سے ایک شاندار ٹرانفارمیشن۔ کیا آپ ایک نظر دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ یہ وہی تنگ وتاریک اور پرانے زمانے کا باتھ روم ہے؟ نہیں نا۔۔ کیونکہ اسکا سنک نئے زمانے کا ہے اس میں ایک باتھ ٹب لگا دیا گیا ہے جو کہ اسکو مزید فعال اور خوبصورت بنا رہا ہے۔ اس میں سے ٹائلیوں کا نام نشان مٹا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ مزید جدید لگ رہا ہے

پہلے

現代 by homify, 現代風

چھوٹے باتھ روموں کو بنانے کے لیئے آپکو ہمیشہ بہت سمجھ سے کام لینا پڑتا ہے۔ جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں سنک ، ٹوائلٹ کے بے حد قریب ہے جسکی وجہ سے یہ بہت بھدا محسوس ہورہا ہے اسی طرح باتھ روم کو بہت وزنی پیٹرنز سے بنایا ہے جسکی وجہ سے مزید چھوٹا ہوگیا ہے۔

بعد میں

homify 現代浴室設計點子、靈感&圖片

یہ باتھ روم تو ایک جدید شاہکار بن گیا ہے۔ اس میں گہرے رنگوں کی ٹائلیں لگائی ہیں جنکی وجہ سے جگہ بڑی لگ رہی ہے۔ اس میں ایک شیشے کا اضافہ کر کے اسکو مزید اسٹائلش بنا دیا ہے وہ سنک اور ٹوائلٹ جو پہلے بھدے محسوس ہورہے تھے اب ایک جدید اسٹائل کا حصہ بن گئے ہیں

پہلے

اس باتھ روم کو دیکھ کر ایک افسوس کا احساس ہورہا ہے۔ ایک تو جگہ اتنی چھوٹی ہے اوپر سے اس میں موزیک ٹائلیں جگہ کو مزید تنگ کر رہی ہیں اور یہ شاور کا پردہ اسکی بد صورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔ اس جگہ کو تبدیل کرنا اب بہت ضروری ہے

بعد میں

صرف ایک رنگ نے باتھ روم کو کتنا تبدیل کردیا ہے۔ اسکے علاوہ اس میں موجود شاور ایریا کو ذرا جدید بنایا گیا ہے۔ موزیک ٹائلوں کو ختم کرکے اس میں سادہ ٹائلیں لگائی گئی ہیں۔ جنکی وجہ سے باتھ روم جدید لگنے لگ گیا ہے۔ اس میں موجود لوازمات کو بھی جدید آئیٹمز سے تبدیل کیا گیا ہے اور ایک شاندار تبدیلی آپکی منتظر ہے

پہلے

ہمیں اندازہ ہے کہ ہر باتھ روم کو تبدیلی کے بعد میں کشادہ نہیں ہوسکتا لیکن اسکو تبدیل کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ یہ بلکل پرانے فیشن کا ہوگیا ہے اور اس میں ضرورت سے زیادہ آئیٹمز نصب ہیں اسکو اپ گریڈ ہونے کی بہت ضرورت ہے

بعد میں

اس میں سے باتھ ٹب نہایت غیر ضروری تھا اسلیئے سب سے پہلے اسکو ہٹایا گیا ہے اسکی ایک افقی شاور اسپیس بنائی گئی ہے جسکی وجہ سے اس میں کشادگی آئی ہے۔ اس میں شاور ایریا پر موزیک ٹائلیں لگائی گئی ہیں جو  کہ پیٹرن ٹائلوں سے بہت بہتر ہیں اور کشادگی فراہم کرتی ہیں۔ تبدیلی میں بھی ہم نے اس بات کا دھیان رکھا ہے کہ ٹائلیں بلا وجہ نہ لگائی جائیں اسلیئے صرف شاور ایریا میں ٹائلیں لگائی گئی ہیں جبکہ باقی جگہ کو سادہ رکھا گیا ہے

ہومی فائی تجویز: اگر آپکے باتھ روم کا رقبہ کم ہے تو اس میں پیٹرن ٹائلز نہ لگائیں یہ اسکو مزید چھوٹا کر دیتیں ہیں

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點