گھر کو خوبصورت بنانے کے 7 پُرکشش فنگ شوئی طریقے

usranaz usranaz
homify 臥室
Loading admin actions …

آپ نے فنگ شوئی کے بارے میں سنا تو ضرور ھوگا لیکن آپ کو اس بات کا اندازہ نہیں ھے کہ فنگ شوئی کیسے آپ کے داخلی ڈیزائن کو خوبصورت اور سٹائلش انداز میں ترتیب دے سکتا ھے۔جاننے کی پہلی چیز یہ ہے کہ یہ ایک قدیم آرٹ ہے جو چینی برہمانولوجی کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ جو سائنس، کائنات کی ابتدا اور ارتقاء سے متعلق ہے، ماحولیاتی حالات کو بہتر بنانے اور اسے انسانوں کے لئے موافق بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ھے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسا علم اس وقت  دلچسپ مرحلے میں داخل ھوتا ھے جب ہم اسے اپنے گھر کی سجاوٹ اور تزئین و آرائش میں استعمال کرتے ہیں۔

آج ہم فنگ شوئی کی ان 7 دلچسپ ترکیبوں کے بارے میں بات کریں گے جس سے آپ کا گھر خوب صورت اور دلکش منظر پیش کرے گا تو پھر پنسل اور قلم سنبھال لیں اور ان تراکیب کو لکھ لیں۔

1۔ ایک پُرکشش داخلہ

یہ پہلی بار نہیں ھے کہ ہم گھر کے داخلے کی اہمیت کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ایک پُر کشش داخلہ ہمیشہ ایک اچھے اور دلکش گھر کی پہچان ھوتا ھے۔ فنگ شوئی عقائد کے مطابق آپ کے گھر کا دروازہ ایسا ھونا چاہئے کہ جب کوئی اپ کے گھر آئے تو اس کو دستک دینے میں آسانی ھو اور اسکی دستک تک رسائی آسان ھو۔ کیوں کہ اگر دستک تک رسائی پوشیدہ ھو گی تو دستک دینے والے کو مشکل پیش آ سکتی ھے اور اس کا آپ کے گھر کے بارے میں تاثر خراب ھو سکتا ھے۔

2۔ پانی کی موجودگی

فنگ شوئی کے مطابق پانی ایک دولت ھے اور اس کا استعمال بھی نہایت احتیاط سے کرنا پڑتا ھے۔ پانی کے موثر استعمال سے گھر کی خوب صورتی میں بے پناہ اضافہ کیا جا سکتا ھے۔ آپ پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کر کے اس سے مصنوئی پتھروں کی آب شار بنا سکتے ہیں مزید دلکشی لانے کے لئے اس آبشار میں پودوں اور پھولوں کو شامل کر لیں۔ اس سے آپ کے گھر میں ایک پکنک پوائنٹ بن جائے گا۔یہ ایک پُرکشش اور شاندار منصوبہ ثابت ھو گا۔

3۔ بے ترتیبی سے بچنے کے لئے

شاندار داخلی دروازے کے بعد آپ کا دالان بھی نہائت خوب صورت ھونا چاہئے، یہ نہیں ھو سکتا کہ دلکش داخلی حصہ کے بعد آپ کا دالان بے ترتیب اور بگڑا ھوا ھو۔ اپنے دالان یا رہائشی کمرہ میں دلکشی لانے کے لئے خوبصورت رنگوں کا انتخاب کریں۔ چیزوں کو ترتیب میں رکھنے کے لئے شیلفوں اور الماریوں کا انتخاب کریں۔ اور ان میں ترتیب اور سلیقہ سے چیزوں کو آراستہ کریں۔

4۔ باورچی خانپہ، نا قابلِ یقین

فنگ شوئی کے مطابق باورچی خانہ پیسے کو کشش کرنے کا بہترین ذریعہ ھے۔ باورچی خانہ میں جدید اور کثیر المقاصد فعال قسم کے آلات کا استعمال کریں۔ اس میں روشنی کے انتظام کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ھوتی ھے۔ چیزوں  کو محفوظ رکھنے اور سلیقے سے رکھنے کے لئے شیلفوں کا استعمال کریں۔

5۔ غیر ضروری اشیاء سے چھٹکارا حاصل کریں اور جگہ میں وسعت پیدا کریں۔

اگر ہم فنگشوئی کے عقائد میں کامیابی کا راز تلاش کریں تو اس میں چیزوں کو سلقے سے آراستہ کرنے اور پیسہ بچانے کے متعلق ھے۔ اس لئے آپ کو بُری اور غیر ضروری چیزوں کو اکٹھا نہیں کرنا چاہئے بلکہ ایسی چیزوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیئے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ھوگا کہ غیر ضروری چیزوں کو ہٹانے سے جگہ میں وسعت پیدا ھو گی۔اور آپ کے پاس خوب صورت اور فعال چیزوں کو آراستہ کرنے کی کافی جگہ میسر ھو گی۔

6۔ خوبصورت رنگوں کا انتخاب

رنگوں کا انتخاب نہ صرف گھر کے بیرونی حصے پر اثر انداز ھوتا ھے بلکہ اس کا آپ کے گھر کے اندرونی حصوں پر ایک گہرا اثر پڑتا ھے۔ فنگ شوئی کے مطابق آپ کے گھر میں رنگوں کا صحیح انتخاب اسے دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ بیش قیمت بھی بناتا ھے۔ شُوخ اور تیز رنگوں سے آپ کے گھر کی خوبصورتی اور دلکشی میں بے پناہ اضافہ ھوتا ھے۔

7۔ مزید کردار جو آپ کے گھر کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

فنگ شوئی کےتراکیب میں آخری ترکیب سادہ خیالات اور تجاویز کے خلاصے پر مشتمل ھے۔ اپنے گھر کی خالی جگہوں کو استعمال میں لانے کے لئے ان جگہوں پر خوبصورت اور دلکش آرائشی اشیاء کو ترتیب دیں۔اگر آپ کے گھر میں خستہ حال اور بورنگ کمرے ہیں تو ان میں ایک تازہ رنگ و روغن کا  ٹچ دے کر اس میں توانائی بھر دیں۔ ایک اور طریقہ جس سے آپ اپنے کمرے کی خستہ حالی کو تبدیل کر سکتے ہیں اس میں آپ دلکش اور خوب صورت تصاویر اور پینٹنگز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس طریقہ کار سے بھی آپ کمرے میں توانائی بھر سکتے ہیں۔

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點