کھڑکیوں کی سلاخیں – حفاظت سے کہیں زیادہ

Resham Ejaz Resham Ejaz
Country house in Ancín, Ignacio Quemada Arquitectos Ignacio Quemada Arquitectos 窗戶
Loading admin actions …

یہ سچ ہے کہ کھڑکیوں کی  سلاخیں ایک ایسی چیز ہے جو کوئی بھی سجاوٹ کے لیے نہیں لگواتا۔ زیادہ تر لوگ  انہیں کھڑکیوں  پر حفاظت کے لیے لگواتے ہیں اگر ان کا اپنا گھر ہو یا وہ کسی فلیٹ کی نچلی منزل پر رہتے ہوں۔ ایسا کرنے سے تھوڑی دقت تو ہوتی ہے مگر ہمارا گھر مزید محفوظ ہو جاتا ہے۔ ہمیں ان سلاخوں کو کھڑکیوں کا ڈیزائن مدنظر رکھ کر لگوانا چاہیے تا کہ گھر کے بیرونی حصے کی خوبصورتی پر ان کا کم سے کم اثر پڑے۔ یہی نہیں، آپ ان سلاخوں کے اتنے خوبصورت ڈیزائن بھی بنوا سکتے ہیں کہ یہ گھر کی خوبصورتی میں کمی کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کریں۔ ہمارا خیال ہے کہ یہ سلاخیں کھڑکیوں کو ایک ذاتی انداز عنایت کرتی ہیں۔ کچھ سلاخیں ایسی ہوتی ہیں جو کھڑکی کے ڈیزائن میں چھپ جاتی ہیں اور باہر سے دیکھنے پر پتا نہیں چلتیں۔ ہر حال میں یہ اہم ہے کہ ہم سلاخوں کا ایسا ڈیزائن چنیں جو باقی گھر کے ڈیزائن اور سجاوٹ کے ساتھ جچتا ہو۔

کنکریٹ کی حالت جانچیں

سلاخیں لگانے سے پہلے اس قسم کا حفاظتی نظام لگانا اچھا رہتا ہے۔ یہ حفاظتی نظام کھڑکیوں کے کھلنے والی جگہ میں لگایا جاتا ہے، دوسرے حفاظتی نظاموں میں حفاظتی شیشہ اور الارم شامل ہیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہمیں محفوظ رہنے کے لیے ایک سے زیادہ حفاضتی انتظامات کی ضرورت پڑے، یہ آپ کےعلاقے اور گھر کے ڈیزائن پر منحصر ہے۔ یہ فیصلہ کریں گے کہ آپ کو حفاظت پر اپنے بجٹ کا کتنا حصہ لگانا چاہیے اور کن متبادلات کا استعمال کرنا چاہیے۔

کافی مرتبہ اس تصویر جیسے حفاطتی شٹر لگانا ہی کافی ہوتا ہے۔ یہ حفاظت کا وعدہ تو نہیں کرتے مگر پھر بھی محفوظ ہیں اور سلاخوں کی نسبت آسانی سے لگ جاتے ہیں۔

مناسب سلاخیں

گھر کے لیے جنگلہ چنتے ہوئے بہت سی چیزوں کو مدنظر رکھا جانا چاہیے، جیسا کہ ان کے مختلف ماڈل اور مواد جن سے وہ بنائے جاتے ہیں۔ اگر ہمیں ان کے متبادلات کا پتا ہو تو ہم اپنے لیے اس کا انتخاب کر سکیں گے جو فعال ہو، حفاظت کرے اور گھر کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بھی بنے۔ جیسا کہ س گول کھڑکی میں لگی مزے دار سلاخیں حفاظتی ہونے کے ساتھ ساتھ جمالیاتی بھی ہیں۔

سلاخوں کی اقسام

کھڑکی میں لگی سلاخوں کے بارے میں سوچتے ہی ہمارے ذہن میں  کھڑکی کے شیشے کے آگے لگی لوہے کی سیدھی سیدھی راڈز آ جاتی ہیں۔ مگر آپ کے پاس ان کے علاوہ بھی بہت سے انتخابات موجود ہیں۔ دراصل سلاخوں کا پکا نصب ہونا ضروری نہیں۔ آپ سرکنے والی، کھلنے والی اور یہاں تا کہ ہٹ سکنے والی سلاخیں بھی لگوا سکتے ہیں۔

اس تصویر میں دکھائے جانے والے گھر میں سرکنے والا حفاظتی انتظام لگوایا گیا ہے جو کھڑکی کو دھوپ کی زیادتی سے بچانے کے ساتھ ساتھ اس کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ ایک ایسا حل جو گھر کے ڈیزائن کے ساتھ جچتا ہے اور حفاظت بھی فراہم کرتا ہے۔

دیوار میں بنے دروازے

اس قسم کے بیرونی حصے کے لیے دیے گئے حل جن میں متحرک عناصر لگائے جاتے ہیں دھوپ سے حفاظت دیتے ہیں، اندرونی حصے کی پوائیویسی کو یقینی بناتے ہیں اور گھر کی حفاظت کرتے ہں۔ یہ شہری گھروں میں بہت عام ہو چکے ہیں۔ ہم آپ کو اس کی ایک مثال دکھاتے ہیں اس رہائشی عمارت کا بیرونی حصہ ٹکڑوں میں بٹی لوہے کی شیٹ پر مشتمل ہے جو ضرورت کے مطابق مڑ کر کھڑکیاں اور بالکونیاں کھول دیتی ہے یا عمارت کو مکمل بند بھی کر سکتی ہے۔

کھڑکیوں کی سلاخوں کے لیے مواد

یہ سچ ہے کہ عام طور پر سلاخیں لوہے سے بنائی جاتی ہیں۔ مگر آج کل بہت سے ایسے مادے، رنگ اور ڈیزائن موجود ہیں جن میں سے آپ اپنے گھر کی جمالیات کے مطابق چناؤ کر سکتے ہیں۔ لوہے کے علاوہ اسٹیل اور ایلومینیم کا استعمال بھی عام ہے اور یہ ایسی سلاخوں کے لیے اچھے رہتے ہیں جنہیں اتارا جا سکے کیوں کہ یہ ہلکے ہوتے ہیں۔

دیہی ماحول اور دیہی گھروں کے لیے لوہے کی سلاخیں بہترین ہیں، جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ یہاں ان کا لہراتا ڈیزائن اس کا اندرونی حصے پر اثر کم کرتے ہوئے کمرے کو پرسکون بناتا ہے۔

تال اور تکرار

گھر کے بیرونی حصے میں کھڑکیون کی سلاخوں کا حصہ بنانے کے بہت سے ڈیزائن  موجود ہیں۔ تصویر میں آپ ARQUIBOX کا ایک منصوبہ دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ہومی فائی کے ماہرین میں سے ایک ہیں۔ یہاں ایک ہی ڈیزائن کو تکرار سے استمعال کیا گیا ہے جسے دروازے میں بھی دیکھ جا سکتا ہے۔ اس طرح یہ الگ سے لگی نہیں لگتیں اور گھر کا حصہ معلوم ہوتی ہیں۔

سلاخوں کا رنگ

ہم اندرونی حصے کے لیے بھی ایسا ڈیزائن بنا سکتے ہیں کہ جنگلہ منہ کو آتا معلوم نہ ہو۔ رنگ اس میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ ایک ہی رنگ کی اور اس طرح کی سلاخیں چنیں جو کھڑکی کا حصہ معلوم ہوں۔ 

اسے دیہی گھروں کی بالکونیوں میں لگایا جاتا ہے جہاں زیادہ تر افقی سلاخوں کو چھوڑ کر صرف عمود میں سلاخیں لگائی جاتی ہیں جس سے جنگلے اور ریلنگ کے درمیان ایک رابطہ بن جاتا ہے اور آپ کو حفاظت کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں رہتی۔

افقی سلاخیں

کیوں نہ جنگلے کو موڑ دیا جائے؟ تصویر میں آپ عام عمودی کے بجائے افقی جنگلہ دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ڈیزائن تب اچھا رہتا ہے جب ہم باہر کے مناظر کی تصویر کو زیادہ ٹوٹنے نہ دینا چاہیں۔ آپ اس کے سوراخوں سے سارا منظر دیکھ سکتے ہیں۔

فنکارانہ سلاخیں

جیسا کہ آپ جانتے ہیں، آج کل سلاخوں کے ڈھیروں ڈھیر ڈیزائن موجود ہیں۔ کلاسک سے لے کر، مختلف انداز کی فنکارانہ لوہاری اور جدید کھڑکیوں کے لیے سیدھی سلاخوں تک۔

گھر کا اسٹائل، بجٹ، ذاتی ذوق اور آپ کی پسند سلاخوں کے ڈیزائن کے فیصلے پر اثر انداز ہوتی ہے۔ آپ چاہیں تو کسی خاص فنکارانہ انداز کی سلاخیں بھی لگا سکتے ہیں جو کہ حویلیوں میں عام ہیں۔ آپ کو عام ڈیزائنوں سے تجاویز لے کر کچھ نیا تخلیق کرنا ہو گا۔ ہم کوئی مختلف جنگلہ بھی بنا سکتے ہیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گيا جنگلہ حفاظت اور خوبصورتی ایک ساتھ فراہم کرتا ہے۔

دیکھیے: اینٹوں سے باربی کیو بنانا – قدم بہ قدم۔

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點