لکڑی کے داخلی دروازے : 8 دلچسپ سیکریٹس

usranaz usranaz
Residência AM, Isabela Canaan Arquitetos e Associados Isabela Canaan Arquitetos e Associados 現代房屋設計點子、靈感 & 圖片
Loading admin actions …

کیاآپ لکڑی کے بنے بیرونی یا مرکزی دروازے کے بارے میں جانتے ہیں؟ دراصل آپ اس دروازے کی اہمیت کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ اس کو خوبصورت ھونا چاہئے، دیکھنے میں دلچسپ اور مضبوط ھونا چاہیئے،دروازے کے لئے لکڑی کا استعمال ایک عمدہ مواد کے طور پر سامنے آتا ھے۔ کیا ایسا نہیں ھے؟

اس لئے دروازے کے انتخاب سے پہلے اس بات کا فیصلہ کر لیں کہ آپ نے کس انداز میں گھر کا بیرونی دروازہ بنانا ھے، آیا یہ لکڑی سے بنایا گیا ھو،یا لوھے کے مواد سے بنایا گیا ھو،یا آپ گھر کے داخلے پر ایک شاندار باغ کو شامل کرنا چاہتے ہیں؟آج کے اس مضمون میں ہم لکڑے سے بنے دروازوں پر بات کریں گے۔کہ ان دروازوں کے انتخاب پر کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ھے۔کون سے ڈیزائن اور رنگوں کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔مزید ان دروازوں کی دیکھ بھال کے لئے بہترین تجاویز پیش کریں گے۔ان تمام مسائل کے حل کے لئے ہماری ان تجاویز پر غور کریں۔

1۔ دروازے کے لئے لکڑی کا انتخاب کیوں؟

اس کا جواب بہت سادہ سا ھے۔یہ حقیقت ھے کہ لکڑی کے دروازے گھر کی دلکشی کا سب سے اہم عنصر ھے۔یہ نہ صرف خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ ان کے ڈیزائن اور ان پر خوبصورت ڈیزائن کشیدہ کرنے میں آسانی رہتی ھے۔ یہ اپنی تاریخی ورثہ کے طور پر ہمارا قیمتی خزانہ شمار ھوتے ہیں۔جی ھاں! یاد کریں اپنے پرانے اور تاریخی محلات،عبادت گاہیں اور بادشاہوں کی سلطنتٰنت جو کہ لکڑی کے دلکش کام اور تاریخی ورثہ سے بھرے ھوئے ہیں۔یقینی طور پر ان تاریخی محلات اور تاریغی مقامات کے داخلے پر لکڑی سے بنے دلکش دروازے نصب ھوتے ہیں۔جو کہ لکڑی پر کام کا شاہکار ثابت ھوتے ہیں۔

اسی لئے ہم آپ کو بھی گھر کے داخلی مرکزی دروازے کے لئے لکڑی سے بنے دروازوں کا مشورہ دیتے ہیں۔

2۔ دلکش انداز

تمام گھروں کے دروازوں کو اسقدر بھاری اور رنگوں سے مزین نہیں کیا جاتا جیسا کہ ہم نے اس ماڈل میں پیش کیا ھے۔

حقیقت یہ ھے کہ لکڑی کے دروازں میں بے شمار سٹائل اور دلکش انداز موجود ہیں۔ تا ہم یہاں بہت سے ڈیزائن پیش کیے جا رہے ہیں۔سب سے اہم اور خوبصورت سٹائل جو کہ اس ماڈل میں دکھایا گیا ھے۔ نہائت سادہ سا لکڑی کا عمودی سطح پر بنایا گیا یہ دروازہ بغیر کناروں اور زینت کے بنایا گیا ھے اور بہت ہی مضبوط شکل میں تیا کیا گیا ھے۔اکیسویں صدی کے لکڑی کے ماہر کاریگر اسی طرح کے ہم معاصر ڈیزائنوں پر کام کر رہے ہیں اور متعدد جدید جیومیٹریکل اور رنگین سٹائل متعارف کرا چکے ہیں۔ جو کہ اپنی بناوٹ اور اشکال کے اعتبار سے نہائت ہی خوبصورت اور مضبوط ہیں۔

3۔ لکڑی کے بیرونی دروزے کے فوائد

گھر میں لکڑی کے بیرونی دروازے کو نصب کرنے کی بہت سی وجوھات ھو سکتی ہیں۔بلاشبہ یہ پہلی جگہ ھے جو ہمارے گھر کی نمائش کرتی ھے۔ ایسے عناصر جو گھر کی خوبصرتی اور دلکشی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان میں لکڑٰی کا بیرونی دروازہ خاص اہمیت رکھتا ھے۔اور آنے والے مہمانوں کے لئے ایک گرم جوش استقبال کرتا ھے۔

جب ہم اپنے گھر کے  اگواڑے کی دلکشی کا ذکر کرتے ہیں تو اس میں لکڑی کا دروازہ اپنا ایک خاص احساس رکھتا ھے۔ خاص کر جب آپ اس خوبصورت دروازے سے گزر کر باغ میں داخل ھوتے ہیں۔

تا ہم لکڑی کے اس دروازے کی دلکشی آنے والے مہمانوں کا پُرجوش استقبال کرتی ھے لیکن اس قسم کے دروازوں کی دلکشی اور خوبصورتی صرف باہر سے آنے والے مہمانوں کو نظر آتی ھے جبکہ اس گھر کے رہنے والوں کو اس دروازے کے دوسری طرف کا منظر نظر آتا ھے جو کہ زیادہ دلچسپ اور خوبصورت نہیں ھوتا جتنا کہ باہر سے یہ منظر دلکش نظر آتا ھے۔

4۔ لکڑی کے دروازوں کے نقصانات

عام طور پر لکڑی کے دروازوں کے دو نقصانات ہیں جو آسانی سے ختم کئے جا سکتے ہیں۔

پہلی صورت میں اگر لکڑی کے دروازے کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو لکڑی کو کھانے والا کیڑا پیدا ھو جاتا ھے جو کہ اس دروازے کی خوبصورتی اور مضبوطی کو ختم کر دیتا ھے۔ اس کے علاوہ نمی کی ذیادتی کی وجہ سے اس پر پپھوندی کا حملہ ھو سکتا ھے۔مناسب مدت میں اس دروازے پر مناسب رنگ و روغن اور کیڑے مار دوائی کا استعمال اسے اس نقصان پہچانے والے کیڑے سے بچاؤ فراہم کرتا ھےجس سے اس دروازے کی دلکشی اور مضبوطی برقرار رہتی ھے۔

اسکا دوسرا منفی پہلو اس کی حفاظت کے اعتبار سے پیدا ھوتا ھے۔ عام طور پر وقت کے گذرنے کے ساتھ ساتھ لکڑی کی مضبوطی دوسرے مواد جیسے لوھے اور سٹیل کے مقابلے میں کم ھو جاتی ھے۔ اس خطرے کے پیش نظر آپ اس دروازے میں لوے اور سٹیل کا عُنصر شامل کر سکتے ہیں جس سے دروازہ میں لکڑی کی قدرتی خوبصورتی بھی برقرار رہتی ھے اور لوھے جیسی مضبوطی بھی۔ حتٰی کہ آپ اس طرح کے لکڑی کے مرکب سے گیراج بھی بنا سکتے ہیں۔

5۔ بیرونی داخلے کے لئے لکڑی کی اقسام

گھر کے بیرونی دروازے کے لئے جنگل کی لکڑی بہت مشہور ھوتی ھے اس کے ساتھ جنگل کی روائتی بلوٹ لکڑی ان دروازوں کے لئے خاص پسند کی جاتی ہیں۔کیوں کہ اس لکڑی میں نمی اور بارش کے پانی کے خلاف کافی مزاحمت پائی جاتی ھے۔ اسی وجہ سے عام طور پر  دروازے کے لئے ان روائتی لکڑیوں میں شیشم، بیر اور پڑتل کی اقسام کو بہت ترجیح دی جاتی ھے۔حتٰی کہ جن علاقوں میں یہ اقسام نہیں پائی جاتی وہاں بھی اس لکڑی کی بہت مانگ ھے۔ اس کے علاوہ ان لکڑیوں کے ساتھ دیودار اور چیڑ کی لکڑیوں کے دروازے بھی بہت پسند کئے جاتے ہیں کیوں کہ ان میں بھی مضبوطی اور موسمی تبدیلیوں کے خلاف کافی مزاحمت پائی جاتی ھے۔

6۔ بیرونی دروازے کے لئے ضروری دیکھ بھال

لکڑی کے بیرونی دروازے کی دیکھ بھال کا انحصار اس لکڑی کے انتخاب پر منحصر ھے۔ کہ آپ نے کس قسم کی لکڑی کا دروازہ بنایا ھے۔اس کے علاوہ لکڑی کے کاریگر نے دروازے پر کس قسم کا روغن اور فنشنگ کی ھے۔ اصل میں ماہر کاریگر ہی اس کے مناسب دیکھ بھال کے عرصے کا تعین کر سکتے ہیں۔تاہم اس کی دیکھ بھال کا کام ایک جیسا ہی ھوتا ھے اور یہ دروازے کی حفاظت کے متعلق ہی ھوتا ھے۔

اس دیکھ بھال کے ذریعے حفاظت کی بنیاد قدرتی اجزاء جیسے فلیکس سععڈ یا اوٹیک تیل پر ھوتی ھے۔اس کے علاوہ اس پر کیمیکل وارنش کو بھی استعمال کیا ھاتا ھے۔ اگر آپ کسی بھی وجہ کے باعث لکڑی پر رنگ نہیں کرنا چاہتے تو اس کی حفاظت کے لئے اس پر پانی کی مزاحمتی وارنش کا استعمال کریں یہ روائتی وارنش سے ذیادہ موثر اور خوبصورتی پیدا کرتی ھے۔ مختصر یہ ھے کہ ان مصنوعات کی بدولت لکڑی کی مناسب دیکھ بھال اور مرمت کی جا سکتی ھے اسے موسمی اثرات سے بچاتی ہیں اور اس کی مضبوطی کو قائم رکھتے ھوئے اس کی دلکشی اور خوبصورتی لمبے عرصے تک بحال رکھی جا سکتی ھے۔

7۔ ایک دیہاتی دروازے کی مثال

ہم اوپر بہت سے منفرد اور دلکش سٹائل کے لکڑی سے بنے دروازے دیکھ چکے ہیں تا ہم یہ ایک نہاےت سادہ مگر دیہاتی سٹائل کے دروازہ کی تصویر ھے۔

یہ دروازہ لکڑی کے چوکور پھٹوں پر مشتمل ھے جنہیں عمودی طرز پر جوڑا گیا ھے۔دو تہوں پر مشتمل یہ دروازہ بیضوی شکل کے فریم میں نصب کیا گیا ھے۔ہم اس کی شکل اور سٹائل کے اعتبار سے اسے دیہاتی طرز کا دروازہ گردانتے ہیں کیوں کہ یہ بغیر رنگ و روغن کے خالص لکڑی پر ترتیب دیا گیا ھے۔

اگر ہم اس دروازے میں جدت کا عنصر پیش کرنا چاہیں تو اس کے ڈیزائن میں شیشہ یا سٹیل شیشہ کو شامل کر سکتے ہیں۔ مزید خوبصورتی اور جدت کے لئے اس پر دلکش رنگ بھی کر سکتے ہیں اس کے ہک کو تبدیل کر کے جدید انداز کے ہینڈل لگائے جا سکتے ہیں جس سے یہ نئے اور پرانے سٹائل کا خؤبصورت مرکب بن جائے گا اور اس کی مضبوطی بھی برقرا ر رہے گی۔

8۔ ایک جدید لکڑی کے دروازے کی مثال

دیہاتی دروازوں کے اعتبار سے ہمارے پاس بہت سے سٹائل اور مختلف انداز کے ڈیزائن  موجود ہیں۔لیکن اگر ہم جدید انداز کے دروازوں کی بات کریں تو اس حوالے سے اب پرانے دروازوں کے سٹائل کے مقابلے میں ہمارے پاس دوگناہ ڈیزائن موجود ہیں۔

مقامی روایات کے مطابق، نہ صرف اپسپین بلکہ امریکہ اور جنوبی افریقہ میں بھی ہم نئی جدت کے ساتھ ڈیزائن اور سٹائل کو دیکھتے ہیں۔عام طور پر ان ڈیزائن میں بنیادی طور پر دو اصولوں کو پیشِ نظر رکھا جاتا ھے۔ان دروازوں کی سادگی اور ان کی فعالیت۔یہ دونوں چیزیں ہمیں اس دروازے میں نظر آتی ہیں جو اس تصویر میں پیش کیا گیا ھے۔ ایک لکڑی کے اگواڑے کے ساتھ گھر اور بلاشبہ اس کے دروازے میں لکڑی کے علاوہ ور کوئی دوسرا مواد استعمال نہیں کیا گیاھے۔ اس کے ڈیزائن میں  لکڑی کے عمودی پھٹوں کو استعمال میں لایا گیا ھے۔بلا شبہ اس جیسا اور کوئی سادہ ڈیزائن نہیں بن سکتا۔وارنش کے استعمال سے دروازے میں دلکشی اور خوبصورتی بھری ھوئی ھے۔

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點