ہم سب سے آج کل کے موسم سے واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ سردیوں کے اس خوشگوار موسم میں ہم سب ہی کی ترجیع ہوتی ہے کہ گرم کپڑے پہنیں اور گرم چیزوں کا انتخاب کریں۔ اگر ہم اپنے گھر کی بات کریں تو سردیوں میں اپنے آپ کو اور گھر والوں کو ٹھنڈ سے بچانے کے لئے گھر میں ہر ممکن احتیاطی تدابیر اپناتے ہیں جیسے کہ گھر کی کھڑکیاں بند کرنا، دروازے بلا ضرورت کھلے نہ رکھنا، گرم اور گہرے رنگوں کے قالین اور پردوں کا انتخاب کرنا وغیرہ۔ اسی طرح اگر ہم اپنے خوابگاہ کی بات کریں تو اس میں بھی موٹے، گرم اور گہرے رنگوں کی پلنگ کی چادروں اور تکیے کے غلاف کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ خصوصی طور پر یہ چادریں ہم سردیوں کے موسم کے لئے ہی رکھ دیتے ہیں۔ جیسے چادریں، کپڑے اور یہاں تک کے کھانے بھی سردیوں کے موسم کے مطابق ہو سکتے ہیں اسی طرح دیواروں کے رنگ بھی سردیوں کے موسم کے لئے خصوصی ہوتے ہیں! آج اس مراسلے میں ہم آپ کو خوابگاہ میں کیے جانے والے ایسے ۷ رنگ بتائینگے جو سردیوں کے موسم میں آپ کے خوابگاہ کو گرمائش کے ساتھ ساتھ خوبصورتی اور اپنائیت بھی فراہم کرینگے!
ہلکا بادامی رنگ خوابگاہ کی دیواروں پر رنگ آمیزی کے ذریعے بھی دیا جاستکا ہے اور اس رنگ کے بلب اور روشنی کے ذریعے مصنوعی طور پر بھی! ہلکا بادامی رنگ کمرے میں دھوپ کا سا منظر اور گرمی فراہم کرنے میں بہت کامیاب ثابت ہوتا ہے۔ اس سے کمرے کی وضع ایک اشنکٹبندیی خوابگاہ کا منظر دیگا۔
گہرا جامنی رنگ دیواروں پر بہت خوبصورت لگتا ہے لیکن چونکہ بار بار خوابگاہ کی دیواروں کو رنگا نہیں جا سکتا اس لئے بہتر یہی ہے کہ خوابگاہ کو مکمل طور پر جامنی رنگ سے رنگنے کے بجائے اس کی چند دیواروں کو جامنی رنگ کیا جائے اور اس کے لئے آپ کی مدد ایک قابل رنگ ساز کرسکتا ہے۔
سرمئی رنگ ان لوگوں کے لئے بہت مثالی رنگ ثابت ہوتا ہے جو لوگ سیاہ رنگ دیواروں پر رنگنے کے حق میں نہیں ہوتے یا جو لوگ سیاہ رنگ پسند نہیں کرتے۔ سرمئی رنگ دیواروں پر خوابگاہ کو نہ صرف گرماہٹ پہنچاتا ہے بلکہ ساتھ ہی ایک اسٹائلش طرز کا خوابگاہ بھی بناتا ہے۔
خاکستری رنگ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ رنگ گرمیوں اور سردیوں دونوں موسم کا رنگ مانا جاتا ہے جس سے گرمیوں کے موسم میں بہار اور سکون کا سماں حاصل کیا جاسکتا ہے اور سردیوں میں اسی رنگ کی دیواروں میں گرماہٹ اور اپنائیت کا احساس محسوس کیا جاسکتا ہے۔
نیلا رنگ ایک بہت ہی مزیدار رنگ ہے جس کے ہلکے کر دینے سے نفسیات پر ٹھنڈ اور سکون کا احساس طاری ہوجاتا ہے اور اہیں اگر اسے گہرا کر دیا جائے تو کمرے میں گرمی اور اندھیرا پیدا ہوجاتا ہے۔ اس رنگ سے دیواروں کے ساتھ ساتھ پورے کمرے کو زندگی مل جاتی ہے۔
بھورا رنگ درختوں کے تنے اور مٹی کا بھی ہوتا ہے جو ہمیں گرمائش اور دھوپ کی تیزی کا احساس دلاتا ہے جس سے نہ صرف ہمرے ارد گرد کا ماحول بلکہ ہمارے جسم کے درجہ حرارت کو بھی گرم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ رنگ چاکلیٹ کا بھی ہوتا ہے جو لوگ اکثر سردیوں میں کھانا پسند کرتے ہیں جس سے جسم میں گرمی برقرار رہتی ہے۔
سیاہ رنگ دھوپ کو جذب کرنے کی طاقت رکھتا ہے جس وجہ سے لوگ سردیوں میں سیاہ رنگ کے کپڑے خریدنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اگر اسی رنگ کو خوابگاہ کی دیواروں پر کردیا جائے اور دن کے وقت کھڑکیاں کھول کر دھوپ کو کمرے میں آنے کا راستہ دیا جائے تو دیواروں پر کیا گیا سیاہ رنگ دھوپ کو جذب کرکے رات تک آپ کے خوابگاہ کو گرم رکھیگا!
خوابگاہ کے نئے آئیڈیاز کے لئے پڑھیں: نئے جوڑوں کے خوابگاہ کو مکمل کرنے کے لئے ۵ فرنیچر