کچن کو مزید با ترتیب اور بچوں کے مطابق بنانے کے 10 طریقے

Resham Ejaz Resham Ejaz
AUXILIARES Y DECORACIÓN, Muebles Flores Torreblanca Muebles Flores Torreblanca 现代客厅設計點子、靈感 & 圖片
Loading admin actions …

کبھی کبھار کچن بچوں کے لیے کھیل کا میدان بن جاتا ہے جہاں ڈھونڈنے اور کھیلنے کے لیے بہت کچھ ہوتا ہے۔ الماریوں اور درازوں میں بہت سا مزے دار سامان ہوتا ہے اور کھانا پکانے کی چیزیں بھی تو آپ کو خیال رکھنا ہو گا کہ وہ اپنی ننھی انگلیاں کس دراز میں ڈال سکتے ہیں اور کس میں نہیں۔ آج ہم نے 10 تراکیب اکٹھی کی ہیں تا کہ یہ چھوٹے چھوٹے حادثات نہ ہونے پائیں اور کچن بھی ایک خطراتسے پاک جگہ بن جائے۔

چھریاں محفوظ رکھیں

Küchenfronten - weiß, ALNO AG ALNO AG 廚房 收納櫃與書櫃

چھریاں، کانٹے، قینچیاں، سیخیں… اگر آپ کچن کو بچوں کے لیے محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو تیز دھار اشیاء لازماً اونچائی پر رکھیں، انہیں تالا لگائیں یا ایسی درازوں میں رکھیں جنہیں بچے نہ کھول سکیں، یہ ہارڈ ویئر اسٹور پر مل جاتی ہیں۔ ایک اور متبادل ان چیزوں کو درازوں کے آخری کونے میں رکھنا ہے جہاں تک بچوں کا ہاتھ نہ جائے۔ چھریاں، ان کے ڈبے کے اندر رکھی جانے چاہیئں تا کہ وہ بچوں کے ہاتھ نہ لگیں۔

2۔ پلگ ساکٹ

Lowerable power outlet strip in the kitchen island homify 現代廚房設計點子、靈感&圖片 收納櫃與書櫃

یہ صرف کچن کے لیے نہیں ہے بلکہ پلگ ساکٹ سب جگہ ڈھکے ہوئے یا چھپے ہوئے ہونے چاہیئں تا کہ ان میں کانٹے یا چمچوں کے ہینڈل نہ پھنسے ملیں۔ اس طرح کا ڈیزائن آج کل آسانی سے دستیاب ہے اور زیادہ مہنگا بھی نہیں۔

3۔ ٹاکسنز کے لیے محفوظ جگہ

ڈیٹرجنٹ، دوائیں اور دوسرے کیمیکل بچوں کے لیے نہایت خطرناک ہیں جو ہر چیز اپنے منہ میں ڈال لیتے ہیں۔ اس لیے کچن کلینر، برتن دھونے کے صابن اور لیکوئڈ وغیرہ کو ایسی جگہ رکھیں جہاں بچے نہ پہنچ سکیں یا ان کی الماری لاک کر کے رکھیں۔

چولہا

چولہا کچن کا سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اس کا بے احتیاطی  سے استعمال بچوں کی انگلیاں جلا سکتا ہے یا کچھ زیادہ برا بھی ہو سکتا ہے۔ اگر چولہا جلا ہو تو آپ کو کبھی بھی بچوں کو کچن میں اکیلے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اس کے علاوہ آپ کو اس کے لیے کور اور ڈھکنے خریدنے چاہیئں۔ یہ بھی نصیحت کی جاتی ہے کہ آپ چولہے کے پچھلے حصے کو استعمال کریں تا کہ برتنوں کے ہینڈل اس کے کنارے سے باہر نہ آئیں۔ بچے اس سے لٹکنے کی کوشش میں خود کو زخمی کر سکتے ہیں۔ گیس کے چولہے کے لیے بچوں سے بچانے والے جوڑ اور دیگر لوازمات مارکیٹ میں ڈھونڈیں، آپ ورائٹی دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

5۔ برتن

Küche ALNOSUND, ALNO AG ALNO AG 現代廚房設計點子、靈感&圖片

لوگ کہتے ہیں کہ برتن خوش قسمتی کی علامت ہیں، مگر بچوں والے گھر میں یہ سب کچھ ہیں مگر خوش قسمتی نہیں۔ اس لیے شیشے اور چینی کے برتنوں کو ہمیشہ بچوں کی پہنچ سے دور رکھنا چاہیے، نچلی الماریوں یا درازوں میں۔ اونچی الماریوں میں ہلکا سامان جیسے پلاسٹک یا کپڑے کی چیزیں رکھیں۔

6۔ نوکیلے کونے

اگر کچن میں چھوٹے بچے آتے رہتے ہیں تو جتنا ہو سکے اتنے کونے گول شکل کے ہونے چاہیں۔ اگر آپ کو کوئی خاص فرنیچر بہت پسند ہے پو آپ اس میں ربر کے کنارے لگا سکتے ہیں تا کہ وہ محفوظ ہو جائے۔ ظاہر ہے کہ چھوٹی موٹی چوٹوں سے بچا نہیں جا سکتا مگر اس طرح آپ کسی بڑی نقصان سے بچ جائیں گے۔

7۔ ایک محفوظ فریج

Built-In Fridge and Pantry STUDIO Z 現代廚房設計點子、靈感&圖片

چولہے اور اوون کی طرح فریج کو بھی محفوظ رکھنا ضروری ہے جو بچوں کے لیے خطرف کا باعث بن سکتا ہے۔ نہ صرف اس کا سامان جلدی جلدی ختم کرنا چاہیے، تا کہ جراثیم نہ پھیلیں، بلکہ بھاری سامن نچلے خانوں میں رکھنا چاہیے، جیسے برتن رکھے جاتے ہیں۔

8۔ پلاسٹک کے شاپر اب اور نہیں

نہیں، نہیں۔ اگر تاریخ نے ہمیں بچوں اور شاپروں کے بارے میں کچھ بتایا ہے تو وہ یہ ہے کہ ان کی آپس میں نہیں بنتی۔ تو بچوں کے مطابق بیگ لیں یا کوئی مزید ماحولیاتی انتخاب اپنائیں۔

9۔ محفوظ جوڑ

یہ کام کچن کے ساتھ ساتھ باقی کے گھر میں بھی ہونا چاہیے: الماریاں، درازیں اور شیلف دیوار سے لگائے جانے چاہیئں تا کہ ننھے سپاہی ان میں کھو نہ جائیں۔ اگر پیسوں کا مسئلہ ہے کہ آپ اس قسم کا سیکنڈ ہینڈ سامان سستی قیمت پر آن لائن خرید سکتے ہیں یا خیرات میں حاصل کر سکتے ہیں۔

10۔ کوڑے دان

بچوں کے کوڑے دان کو کسی نازک لمحے میں نیچے گرا کر انڈوں کے چھلکے، کھانے کے ٹکڑے، ٹی بیگ اور دیگر سامان پھیلنے سے بچانے کے لیے آپ کو کوئی بہتر سامان رکھنے کی جگہ یا لاک والے کوڑے دان ڈھونڈنے ہوں گے۔ انتخاب آپ کا ہے! 
مزید تجاویز چاہتے ہیں؟ تو یہ مضمون دیکھیے: کم بجٹ میں کچن سجانے کی 10 تراکیب۔

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點