جب بھی ہم گھر کے انٹیریئر ڈیزائن کے بارے میں سوچتے ہیں، ہم ہمیشہ دیواروں، قالینوں، فرنیچر کو ہلانے ، کھڑکیوں اور سجاوٹ کے سامان سے شروع کرتے ہیں۔ ہم ہمیشہ بھول جاتے ہیں کہ لائیٹنگ سجاوٹ کا ضروری جزو ہے۔ اسکو بھول کر ہم گھر میں اہم تبدیلی نہیں لا سکتے۔ آہستہ روشنی اور تھوڑے سے فرنیچر سے سج ہوئے کمرے کے بارے میں سوچیں، تیز فلوریسنٹ لائیٹوں سے آپکو خود ہی فرق محسوس ہوگا۔
گھر کی سجاوٹ میں لائٹنیگ ایک اہم جزو ہے۔ اس کے بغیر گھر کی سجاوٹ نا مکمل ہے۔ آج ہم چند مثالوں کو دیکھیں گے جہاں آپکو انکا کمال نظر آئے گا۔ یہ ۱۳ آئیڈیے آپکی توجہ اپنی طرف کھینچ لیں گے اور آپ بھی اس طر ھ کی تبدیلیاں اپنے گھر میں کر کے اسے قابلِ رشک بنا سکتے ہیں۔ ہمارے ساتھ ان شاندار مثالوں کا سفر کریں اور آرائشی روشنیوں کی اس دنیا کو دریافت کریں۔
یہ انڈسڑیل آرم لیمپ جب دیوار کے ساتھ جوڑے جاتے ہیں تو گھر مزید دلکش اور حسین ہو جاتا ہے۔
یہ پوپسیکل شکل کی لائٹس اس رنگین کمرے کو مزید خوبصورت اور رنگین بناتے ہیں۔
اس چمکدار ماربل کے باتھ روم میں، مختلف قسم کے روشنیوں کے بلب اپنی روشنی بکھرتے ہیں۔
آپ انٹیریئر ڈیزائن کرتے ہوئے چیزوں کے منفرد ہونے کا خیال رکھیں۔ اس تصویر میں ہم روایتی شکل کے لیمپس دیکھ سکتے ہیں، مرکز میں روایتی روشنی لگانے کی بجائے ان لیمپس کے رمز چمکتے ہیں۔
یہاں پر ہم روایتی اینٹوں کی دیوار اور خوبصورت لائٹوں کا مجموعہ دیکھ رہے ہیں۔
یہ انڈسٹریل- الیکٹرک لیمپس اس قدیم کچن میں پیشہ ورانہ وضع پیدا کرتا ہے۔
پرتاپش روشنیوں اور نیون سائن کے ساتھ یہ رات کا لطیف اور دلچسپ ماحول آپ کے گھر میں پیدا کرتا ہے-
توجہ مبذول کروانے والے لائیٹس کے فیچرز کے علاوہ، پس منظر کی روشنیاں بھی بہت اچھا اثر ڈالتی ہیں۔
توجہ مبذول کروانے والے لائیٹس کے فیچرز کے علاوہ، پس منظر کی روشنیاں بھی بہت اچھا اثر ڈالتی ہیں۔
بیرونی نیلی روشنیاں جو ہم پس منظر میں دیکھ رہے ہیں منظر کو مزید حسین بناتی ہیں۔ لیکن۔۔۔۔۔۔۔
یہ رنگ تبدیل کرتا ہے۔ گھر کو تبدیل کرنے کا یہ طریقہ آسان اور پر لطف ہے۔ آپ نے دیکھا کس طرح روشنیوں کے استعمال سے آپ اپنے گھر کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ اور دیکھیے کس طرح آپ اپنے گھر کو رنگین بنا سکتے ہیں۔