11 منفرد اور شاندار بیٹھکیں

Namra Farman Namra Farman
House B Jozi, Redesign Interiors Redesign Interiors 客廳
Loading admin actions …

سارے دن کا تھکان بھرا کام کرنے کے بعد بیٹھک سکون بخش اور آرام کرنے کی جگہ ہوتی ہے۔ بیٹھک میں آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزار سکتے ہیں، اپنی پسندیدہ فلمیں دیکھ سکتے ہیں یا کتاب پڑھ سکتے ہیں۔ آپ کی بیٹھک سکون بخش اور آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت کی نمائیندگی بھی کرتی ہے۔

آج کے مضمون میں ہم آپ کو جنوبی افریقہ کی ایسی 11 بیٹھکیں دکھائیں گے جو کردار کی نمائیندگی کرنے کے ساتھ ساتھ دلکش اور شاندار بھی نظر آتے ہیں۔ آج کل کے نت نئے رواجوں، موادوں اور رجحانوں کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے آپ کے لیے یہ فہرست تیار کی ہے۔ آئیے ان پر نظر ڈالتے ہیں!

1۔ کم اشیاء کا استعمال

لکڑی کی میز اور یلکے رنگ کے صوفوں کے ساتھ تیز رنگوں کا استعمال، جبکہ کمرے کی دیواریں سفید رنگ کی ہوں۔ یہ سب جزو مل کر کمرے کو انتہائی سکون بخش اور آرام دہ بناتے ہیں

2۔ مرکزی دیوار

مرکزی دیوار کے لیے جامنی رنگ کا استعمال پوری بیٹھک میں جان ڈال دیتا ہے۔ خاص طور پر اگر ساتھ ہلکے رنگوں کا استعمال کیا جائے۔

3۔ کچھ لوازمات

کمرے کی دیوار پر ایک رنگ کی تصویریں آپ کی بیٹھک کو بے حد دلکش بنا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ سفید صوفا اور شیشے کی میز اسے مزید دلکش بناتی ہے

4۔ نظارے کے ساتھ

La Lucia, ARRCC ARRCC 客廳

جنوبی افریقہ کے گھروں میں اکثر شاندار نظارے موجود ہوتے ہیں۔ اور ایسا نظارہ تو آپ کے مہمانوں کو لاجواب کر دے گا۔ باقی کی تزئین وآرائیش بھی سمندر سے تعلق رکھتی ہو تو ہر جزو کامل بن جاتا ہے

5۔ لکڑی کے تختے

جیسا کہ پیلے بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے گھروں سے شاندار نظارے نظر آتے ہیں، یہاں بیٹھک کی آرائیش اس طرح سےکی گئی ہے کہ باہر کا نظارہ کھل کر باہر آئے۔

6۔ لکڑی کا فرنیچر

ایسا کوئی اور مواد نہیں ہے جس میں دہاتی اور جدید احساس دونوں ہوں۔ فرش سے لے کر فرنیچر تک یہ بیٹھک بے حد شاندار ہے۔

7۔ ٹی- وی کا نظارہ

بیٹھک میں ٹی- وی کی جگہ بھہی اتنی ہی ضروری ہے جتنی صوفوں کی۔

8۔ کھلی بیٹھک

آج کل کے گھروں میں بیٹھک، کھانے کے کمرے اور باورچی خانے کو ایک ہی کھلی جگہ میں بنایا جاتا ہے۔ یہ کھلی بیٹھک بالکل شاندار ہے۔

9۔ شاندار بیٹھک

ایل- شکل کا صوفہ ، دیوار پر تصویراور لکڑی کے جزو، یہ سب آپس میں مل کر بیٹھک کو دلکش بناتے ہیں۔

10۔ صنعتی شان

صاف نظر آتی ہوئی اینٹیں، اونچی چھتیں اور اچھے طریقے سے روشن ہوئی بیٹھک کمال نظر آتی ہے۔

11۔ آرام و سکون

homify 现代客厅設計點子、靈感 & 圖片

ہلکے رنگوں کا استعمال، قدرتی روشنی اور بہترین بناوٹ، آرام و سکون کا پیکر ہیں۔

需要請人幫你裝潢設計或蓋房子嗎?
馬上找專業人士!

我們雜誌的焦點